مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 37777 ترقیم الشثری: -- 39383
٣٩٣٨٣ - حدثنا خالد بن مخلد عن علي بن مسهر عن هشام بن عروة عن ابيه عن اسماء ابنة ابي بكر انها هاجرت إلى رسول الله ﷺ وهي حبلى بعبد الله بن الزبير، فوضعته بقباء فلم ترضعه حتى اتت به النبي ﷺ، فاخذه فوضعه في حجره فطلبوا تمرة ليحنكوه حتى وجدوها فحنكوه، فكان اول شيء دخل بطنه (ريق) (١) رسول الله ﷺ وسماه عبد الله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (رين).
(٢) حسن؛ خالد صدوق، والخبر أخرجه البخاري (٣٩٠٩)، ومسلم (٢١٤٦).
حضرت اسما بنت ابی بکر روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اس حالت میں ہجرت کی کہ وہ عبد اللہ بن زبیر کو حمل میں اٹھائے ہوئے تھی۔ پس قباء کے مقام پر یہ حمل وضع ہوا۔ تو انہوں نے نومولود کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچنے تک دودھ پلایا، یہاں تک کہ اس کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پکڑا اور اسے اپنی گود مبارک میں رکھا۔ لوگوں نے کھجور کی تلاش شروع کی۔ تاکہ اس کو تحنیک دے سکیں۔ پس سب سے پہلی شئی جو ان کے پیٹ میں داخل ہوئی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تھوک تھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نام عبد اللہ رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39383، ترقيم محمد عوامة 37777)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39383 in Urdu