مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 37780 ترقیم الشثری: -- 39386
٣٩٣٨٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا ثابت عن انس ان ابا بكر كان رديف النبي ﷺ من مكة إلى المدينة، وكان ابو بكر يختلف إلى الشام، فكان يعرف وكان النبي ﵊ لا يعرف، فكانوا يقولون: يا ابا بكر من هذا الغلام بيهت يديك؟ قال: (هاد) (١) يهديني السبيل، قال: فلما دنوا من المدينة نزلا الحرة و (بعثا) (٢) إلى الانصار فجاؤوا، قال: فشهدته يوم دخل المدينة فما رايت يوما كان احسن ولا اضوا من يوم دخل علينا فيه، وشهدت يوم مات فما رايت يوما كان اقبح ولا اظلم من يوم مات فيه ﷺ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (هذا).
(٢) في [س]: (بعثنا)، وفي [ح]: (بعث).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٤٠٦٣)، وأخرج بعضه ابن ماجه (١٦٣١)، والترمذي (٣٦١٨)، وابن حبان (٦٦٣٤)، والحاكم ٣/ ٥٧، والدارمي (٨٨)، وأبو يعلى (٣٢٩٦)، والبغوي (٣٨٣٤).
حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر، مکہ سے لے کر مدینہ تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ردیف تھے۔ اور حضرت ابوبکر شام کی طرف آیا جایا کرتے تھے۔ تو آپ پہچانے جاتے تھے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہچانے نہیں جاتے تھے۔ تو لوگ پوچھتے تھے۔ اے ابوبکر! آپ کے آگے یہ نوجوان کون ہیں؟ حضرت ابوبکر فرماتے۔ یہ رہبر ہیں مجھے راستہ دکھاتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس جب دونوں مدینہ کے قریب پہنچے۔ دونوں حرہ میں اترے۔ انصار کی طرف کسی کو بھیجا گیا تو وہ بھی تشریف لے آئے۔ حضرت انس کہتے ہیں۔ میں نے اس دن میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں داخل ہوئے تھے۔ تو میں نے کوئی دن اس دن سے زیادہ خوبصورت اور روشن نہیں دیکھا جس دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے۔ اور پھر جس دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی میں تب بھی حاضر تھا تو میں نے کوئی دن اس دن سے زیادہ بُرا اور اندھیرے والا نہیں دیکھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39386]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39386، ترقيم محمد عوامة 37780)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39386 in Urdu