مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
ترقیم عوامۃ: 37831 ترقیم الشثری: -- 39438
٣٩٤٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن إبراهيم بن سعد عن ابيه عن جده عن عبد الرحمن بن عوف قال: إني لفي الصف يوم بدر، فالتفت عن يميني وعن شمالي فإذا غلامان حديثا السن، فكرهت مكانهما فقال لي احدهما سرا من صاحبه: اي عم، ارني ابا جهل، قال: قلت: ما تريد منه؟ قال: إني جعلت لله علي إن رايته ان اقتله، قال: فقال الآخر ايضا سرا من صاحبه: اي عم ارني ابا جهل قال: قلت: وما تريد منه؟ قال: (١) جعلت لله علي إن رايته ان اقتله، قال: فما سرني بمكانهما غيرهما، قال: قلت: هو ذاك، قال: (و) (٢) اشرت لهما إليه فابتدراه وإنهما صقران وهما -ابنا عفراء- حتى ضرباه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق]: زيادة (إني).
(٢) سقط من: [ق، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٤١)، ومسلم (١٧٥٢).
حضرت عبد الرحمان بن عوف سے روایت ہے کہ بدر کے دن میں صف میں کھڑا تھا۔ میں نے اپنے دائیں، بائیں نظر دوڑائی تو دو کم عمر لڑکے دکھائی دیئے۔ میں نے ان کے کھڑا ہونے کو ناپسند کیا۔ ان لڑکوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے خفیہ مجھ سے کہا۔ اے چچا جان! مجھے ابو جہل دکھا دیجئے۔ عبد الرحمان بن عوف فرماتے ہیں۔ میں نے پوچھا۔ تمہیں اس سے کیا مطلب ہے؟ لڑکے نے جواب دیا۔ میں نے اللہ کا نام لے کر یہ نذر مانی ہے کہ اگر میں اس کو دیکھ لوں گا تو میں اس کو قتل کروں گا۔ عبد الرحمان بن عوف کہتے ہیں۔ دوسرے لڑکے نے بھی اپنے ساتھی سے خفیہ کہا۔ اے چچا جان! مجھے ابو جہل دکھا دیجئے۔ عبد الرحمان کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا۔ تمہیں اس سے کیا مطلب ہے؟ اس لڑکے نے جواب دیا۔ میں نے خدا کا نام لے کر یہ نذر مانی ہے کہ اگر میں اس کو دیکھ لوں گا تو میں اس کو قتل کروں گا۔ عبد الرحمان کہتے ہیں۔ (یہ بات سن کر) مجھے ان دونوں کی جگہ کسی اور کا ہونا پسند نہ آیا۔ فرماتے ہیں۔ میں نے کہا: ابو جہل یہ ہے۔ فرماتے ہیں: میں نے ان دونوں کے لئے ابو جہل کی طرف اشارہ کیا۔ پس وہ دونوں اس پر جھپٹ پڑے گویا کہ وہ شکرے ہیں۔ اور یہ دونوں عفراء کے بیٹے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ابو جہل کو مار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39438، ترقيم محمد عوامة 37831)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39438 in Urdu