مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
ترقیم عوامۃ: 37841 ترقیم الشثری: -- 39448
٣٩٤٤٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن ابن سيرين عن عبيدة السلماني قال: اسر يوم بدر من المشركين سبعون رجلا، وقتل (منهم) (١) سبعون، فجمع رسول الله ﷺ الانصار فخيرهم فقال:"ما شئتم إن شئتم اقتلوهم، ويقتل منكم عدتهم، وإن شئتم اخذتم فداءهم فتقويتم به في سبيل الله"، قالوا: يا رسول الله ناخذ الفداء نتقوى به في سبيل الله ويقتل منا عدتهم، (قال: فقتل منهم عدتهم) (٢) يوم احد (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ق].
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) مرسل ضعيف؛ عبيدة تابعي، وأشعث ضعيف، أخرجه عبد الرزاق (٩٤٠٢)، وابن سعد ٢/ ٢٢، وابن جرير في التفسير ٤٦/ ١٠ و ٤/ ١٦٦.
حضرت عبیدہ اسلمی بیان کرتے ہیں کہ بدر کے دن مشرکین میں سے ستر افراد قید کئے گئے اور ستر مشرکین قتل کئے گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کو جمع فرمایا اور ان کو (قیدیوں کے بارے میں) اختیار دیا اور فرمایا۔ جو تم چاہو گے (وہی ہوگا) اگر تم چاہو گے تو تم انہیں قتل کردو اور تم میں سے ان کی تعداد کے بقدر قتل کئے جائیں گے۔ اور اگر چاہو تو تم فدیہ لے لو۔ تاکہ تم اس کے ذریعہ راہ خدا میں تقویت پاؤ۔ انصار نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم فدیہ لیتے ہیں جس کے ذریعہ ہم راہ خدا میں تقویت حاصل کریں گے اور ہم میں اس کے بقدر قتل کئے جائیں۔ راوی کہتے ہیں: پس کفار کی تعداد کے بقدر صحابہ میں سے یوم احد کو قتل ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39448، ترقيم محمد عوامة 37841)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39448 in Urdu