مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
ترقیم عوامۃ: 37843 ترقیم الشثری: -- 39450
٣٩٤٥٠ - حدثنا ابو معاوية قال: حدثنا الاعمش عن ابي إسحاق عن زيد بن يثيع قال: كان ابو بكر مع رسول الله ﷺ يوم بدر على (العريش) (١) ، قال: فجعل النبي ﵊ (٢) يدعو يقول:"اللهم انصر هذه العصابة فإنك إن لم تفعل لم تعبد في الارض"، فقال ابو بكر: (٣) بعض مناشدتك ربك فوالله لينجزن (لك) (٤) الذي وعدك (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (العرش).
(٢) في [أ، ب، جـ، ي]: ﷺ.
(٣) في [ب، س]: زيادة (خل).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) مرسل؛ زيد تابعي، وأخرجه ابن جرير في التفسير ٩/ ١٩٠.
حضرت زید بن یثیع سے روایت ہے کہ بدر کے دن حضرت ابوبکر، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ چھپر پر تھے۔ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا مانگنی شروع کی اور فرمایا: ”اے اللہ! اس جماعت کی مدد فرما۔ اگر تو مدد نہیں کرے گا تو دھرتی پر تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔“ حضرت ابوبکر نے عرض کیا: یہ آپ کی اپنے رب کے ساتھ مناجات ہیں۔ بخدا! اللہ تعالیٰ ضرور بالضرور آپ کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39450، ترقيم محمد عوامة 37843)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39450 in Urdu