🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37935 ترقیم الشثری: -- 39544
٣٩٥٤٤ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: جاء علي بسيفه فقال: خذيه حميدا، فقال النبي ﷺ: ("إن كنت احسنت القتال اليوم فقد احسنه سهل بن حنيف وعاصم بن ثابت والحارث بن الصمة وابو دجانة"، فقال النبي ﷺ) (١) :"من ياخذ هذا السيف بحقه؟" فقال ابو دجانة: انا، واخذ السيف فضرب به حتى جاء به قد حناه، فقال رسول الله ﷺ:"اعطيته حقه؟" قال: نعم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) مرسل؛ عكرمة تابعي، أخرجه سعيد بن منصور (٢٨٧٧)، وقد ورد الخبر من طريق عكرمة عن ابن عباس، أخرجه الحاكم ٣/ ٢٤، وأبو نعيم في الإمامة (٣٥)، وابن أبي عاصم في الجهاد (٢٩٣)، والطبراني (٦٥٠٧)، وورد آخره من حديث أنس عند مسلم (٢٤٧٠).

حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاپنی تلوار لے کر تشریف لائے اور فرمایا: (فاطمہ) تعریف کی ہوئی تلوار پکڑ لو۔ (اس پر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے آج کے دن بہترین لڑائی لڑی ہے تو تحقیق سہل بن حنیف، عاصم بن ثابت اور حارث بن صمَّہ اور ابو دجانہ نے بھی بہترین لڑائی لڑی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس تلوار کو اس کے حق (کی ادائیگی) کے بدلے میں کون لے گا؟ حضرت ابو دجانہ نے کہا۔ میں (لوں گا) اور پھر انہوں نے تلوار پکڑی اور اس کو چلایا یہاں تک کہ جب ابو دجانہ وہ تلوار لے کر (واپس) آئے تو انہوں نے اس کو موڑ ڈالا تھا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے تلوار کو اس کا حق دے دیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39544]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39544، ترقيم محمد عوامة 37935)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39544 in Urdu