مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
ترقیم عوامۃ: 37936 ترقیم الشثری: -- 39545
٣٩٥٤٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن ابي زياد عن عبد الله بن الحارث بن نوفل ان النبي ﷺ استقبله رجل من المشركين يوم احد مصلتا يمشي، فاستقبله رسول الله ﷺ يمشي فقال: انا النبي غير الكذب … انا ابن عبد المطلب قال: فضربه رسول الله ﷺ فقتله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف؛ عبد اللَّه بن الحارث ليس له رواية، ويزيد ضعيف.
حضرت عبد اللہ بن حارث بن نوفل سے روایت ہے کہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک مشرک تلوار سونتے ہوئے چل رہا تھا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی چلتے ہوئے اس کے سامنے تشریف لے گئے اور فرمایا؛ میں جھوٹا نبی نہیں ہوں۔ میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ضرب لگائی اور اس کو قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39545]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39545، ترقيم محمد عوامة 37936)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39545 in Urdu