🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37939 ترقیم الشثری: -- 39548
٣٩٥٤٨ - حدثنا محمد بن مروان عن عمارة بن ابي حفصة عن عكرمة قال: شج النبي ﷺ (في وجهه يوم احد) (١) وكسرت رباعيته، (وذلق) (٢) من العطش حتى ⦗٤٨١⦘ جعل (يقع) (٣) على ركبتيه، وتركه اصحابه فجاء ابي بن خلف يطلبه بدم اخيه امية بن خلف، فقال: اين هذا الذي يزعم انه نبي فليبرز (لي) (٤) فإنه إن كان نبيا قتلني، فقال رسول الله ﷺ:"اعطوني الحرية"، فقالوا: يا رسول الله وبك حراك فقال:"إني قد (استسقيت) (٥) (الله) (٦) دمه"، فاخذ الحربة ثم مشى إليه فطعنه فصرعه عن دابته وحمله اصحابه فاستنقذوه، فقالوا (له) (٧) : ما نرى بك باسا، قال:"إنه قد (استسقى) (٨) الله دمي، إني لاجد لها ما لو كانت على ربيعة ومضر لوسعتهم" (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (يوم أحد في وجهه).
(٢) في [أ، ب]: (وملق).
(٣) في [ي]: (تقع).
(٤) في [جـ، ق]: (إلي).
(٥) في [ق، هـ]: (استسعيت).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) سقط من: [جـ].
(٨) في [ق، هـ]: (استسعى).
(٩) مرسل؛ عكرمة تابعي، وورد أوله من حديث عكرمة عن ابن عباس، أخرجه ابن عدي في الكامل ٥/ ٢٩٨.

حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ احد کے دن، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک میں زخم آگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے والے چار دانت مبارک شہید ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیاس کی وجہ سے لبِ دم ہوگئے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھٹنوں کے بل جھکنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے علیحدہ ہوگئے۔ تو ابی بن خلف، اپنے بھائی امیہ بن خلف کے خون کا مطالبہ کرتا ہوا آیا اور کہنے لگا۔ کہاں ہے وہ آدمی! جو گمان کرتا ہے کہ وہ نبی ہے۔ میرے ساتھ مبارزت کرے۔ پس اگر وہ نبی ہوا تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے نیزہ دے دو۔ صحابہ نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ میں حرکت ہے؟ (یعنی آپ تو پیاسے ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بلاشبہ میں نے اللہ تعالیٰ سے اس کے خون کے ذریعہ سے سیرابی طلب کی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نیزہ پکڑا اور اس کی طرف چل دیئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نیزہ مارا اور اس کو اس کی سواری سے گرا دیا۔ اُبی بن خلف کے ساتھیوں نے اس کو اٹھا لیا اور اس کو بچا کرلے گے اور انہوں نے اس کو کہا۔ ہمارے خیال میں تو تمہیں کچھ بھی نہیں ہوا؟ اس نے جواب دیا۔ بلاشبہ انہوں (نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ تعالیٰ سے میرے خون کے ذریعہ سیرابی مانگی ہے۔ پس میں وہ تکلیف محسوس کر رہا ہوں کہ اگر وہ قبیلہ ربیعہ اور قبیلہ مضر کے لئے ہوتی تو ان کو بھی کفایت کر جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39548]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39548، ترقيم محمد عوامة 37939)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39548 in Urdu