مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
ترقیم عوامۃ: 37947 ترقیم الشثری: -- 39556
٣٩٥٥٦ - حدثنا مالك قال: (حدثنا) (١) يعقوب (بن) (٢) عبد الله (عن) (٣) جعفر ابن ابي المغيرة عن ابن ابزى قال: بارز علي يوم احد من بني شيبة طلحة (ومسافعا) (٤) ، قال: وسمى إنسانا آخر، قال: فقتلهم سوى من قتل من الناس فقال لفاطمة حيث نزل: خذي السيف غير ذميم فقال له رسول الله ﷺ:"لئن كنت ابليت فقد ابلى (فلان الانصاري) (٥) وفلان الانصاري (وفلان الانصاري) (٦) حتى انقطع نفسه او كاد ينقطع نفسه" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [س]: (عن).
(٣) في [ط]: (بن).
(٤) في [ع]: (مسافع).
(٥) في [أ، ب، ع]: (عتبة).
(٦) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٧) مرسل؛ ابن أبزى، هو سعيد بن عبد الرحمن تابعي.
حضرت ابن ابزی سے روایت ہے کہ احد کے دن حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بنی شیبہ میں سے طلحہ اور مسافع کے ساتھ مبارزت کی۔ راوی کہتے ہیں: ایک اور آدمی کا نام بھی (استاد) نے لیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جو عام لوگوں (کفار) کو قتل کیا تھا ان کے سوا ان تینوں کو بھی قتل کردیا۔ پھر جب آپ واپس تشریف لائے تو حضرت فاطمہ سے کہا۔ بغیر مذمت کے تلوار کو پکڑو۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے عمدگی سے قتال کیا ہے تو فلاں انصاری نے بھی اور فلاں انصاری نے بھی اور فلاں انصاری نے بھی بہترین قتال کیا ہے۔ یہاں تک کہ اپنی جان ختم کردی یا جان ختم کرنے کے قریب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39556]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39556، ترقيم محمد عوامة 37947)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39556 in Urdu