مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
ترقیم عوامۃ: 37948 ترقیم الشثری: -- 39557
٣٩٥٥٧ - حدثنا يحيى بن عبد الملك بن ابي (غنية) (١) عن ابيه عن الحكم قال: لما كسرت (رباعية) (٢) رسول الله يوم احد قال رسول الله ﷺ: ("اشتد غضب الله على ثلاثة (٣) : من زعم انه ملك الاملاك) (٤) اشتد غضب الله على (من) (٥) كسر رياعية رسول الله ﷺ واثر في وجهه، (اشتد) (٦) غضب الله على من زعم ⦗٤٨٦⦘ ان لله (ولدا) (٧) " (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (عتبة).
(٢) في [جـ]: بياض.
(٣) في [أ، ب، س، ع]: زيادة (على).
(٤) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٥) سقط من: [ي].
(٦) في [ي]: (أشد).
(٧) في [أ، ب]: (ولد).
(٨) مرسل؛ الحكم تابعي، وورد من حديث الحكم عن مقسم عن ابن عباس، أخرجه الطبراني (١٢١١٣).
حضرت حکم سے روایت ہے کہ جب احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے والے چار دندان مبارک شہید ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین لوگوں پر اللہ کا غضب شدید ہے۔ اس آدمی پر جو خود کو بادشاہوں کا بادشاہ گمان کرتا ہے۔ اور اس آدمی پر بھی اللہ کا غضب شدید ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دندان کو شہید کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ کو زخمی کیا۔ اور خدا کا غضب اس آدمی پر بھی شدید ہے جو یہ گمان کرتا ہے کہ خدا کا بیٹا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39557]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39557، ترقيم محمد عوامة 37948)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39557 in Urdu