مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
ترقیم عوامۃ: 37958 ترقیم الشثری: -- 39573
٣٩٥٧٣ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون قال: (اخبرنا) (٢) محمد بن عمرو عن ابيه عن جده عن عائشة قالت: قدمنا (في) (٣) حج او عمرة فتلقينا بذي الحليفة، وكان غلمان الانصار يتلقون اهاليهم، فلقوا اسيد بن حضير فنعوا له امراته (فتقنع) (٤) ، فجعل يبكي، فقلت: غفر الله لك، انت صاحب رسول الله ﷺ ولك من السابقة والقدم ما لك، وانت تبكي على امراة، قالت: فكشف راسه، (فقال) (٥) : صدقت لعمري ليحقن (ان) (٦) لا ابكي على (احد) (٧) بعد سعد بن معاذ، وقد ⦗٤٩٧⦘ قال له رسول الله ﷺ (ما) (٨) (قال) (٩) (١٠) ، (قلت) (١١) : وما قال له رسول الله ﷺ؟ قال:"لقد اهتز العرش (لوفاة) (١٢) سعد بن معاذ"، قالت: هو يسير بيني وبين رسول الله ﷺ (١٣) (١٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (زيد).
(٢) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٣) في [ق، هـ]: (من).
(٤) في [ي]: (فنقنع).
(٥) في [أ، ب]: (قال).
(٦) في [ق]: (أنا)، وفي [ع]: (ألا).
(٧) في [ي]: (لحيد).
(٨) سقط من: [أ].
(٩) في [ب]: (قلت).
(١٠) في [جـ، ي]: زيادة (له)، وفي [ع]: زيادة (قال).
(١١) في [ع]: (قالت).
(١٢) في [أ]: (بموت).
(١٣) سقط من: [ع].
(١٤) حسن؛ محمد بن عمرو وأبوه صدوقان، أخرجه أحمد (٩٠٩٥)، وابن حبان (٧٠٣٠)، والحاكم ٣/ ٢٠٧، وابن سعد ٣/ ٤٣٤، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٢٦)، وإسحاق (١٧٢٣)، والطبراني ١/ (٥٥٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٤١٧٢)، وأبو نعيم في معرفة الصحابة (٨٧٨).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم حج یا عمرہ کے سلسلہ میں آئے اور ذوالحلیفہ سے ہمارا استقبال کیا گیا۔ انصار کے بچے اپنے گھر والوں کا استقبال کیا کرتے تھے۔ لوگ حضرت اسید ابن حضیر سے ملے اور انہیں ان کی اہلیہ کی وفات کی خبر دی۔ انہوں نے سر پر کپڑا کرلیا اور رونا شروع کردیا۔ میں نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ تمہاری بخشش کریں۔ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھی ہو اور تمہیں سبقت اور قدامت میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور تم ایک عورت پر رو رہے ہو؟ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ انہوں نے اپنا سر کھول دیا اور کہا: میری عمر کی قسم! آپ نے سچ کہا ہے۔ حضرت سعدبن معاذ کے بعد کسی پر بھی رونے کا حق باقی نہیں ہے۔ ا ن کے بارے میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو فرما دیا تھا فرما دیا تھا۔ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں کیا کہا تھا۔ انہوں نے کہا۔ (یہ کہا تھا) بلاشبہ! سعد بن معاذ کی وفات پر عرش بھی جھوم گیا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کیتر ہیں۔ اُسید، میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان چل رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39573]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39573، ترقيم محمد عوامة 37958)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39573 in Urdu