🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37967 ترقیم الشثری: -- 39582
٣٩٥٨٢ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن البراء قال: رايت رسول الله ﷺ يوم الخندق ينقل التراب حتى (وارى) (١) التراب شعر صدره، وهو يرتجز برجز عبد الله بن رواحة يقول: (لا هم) (٢) (لولا) (٣) انت ما اهتدينا … ولا تصدقنا ولا صلينا فانزلن سكينة علينا … وثبت الاقدام إن لاقينا إن (الاولى) (٤) قد بغوا علينا … وإن ارادوا فتنة ابينا (٥)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (رارا).
(٢) في [ع]: (اللهم).
(٣) في [أ، ب]: (لولى).
(٤) في [أ، ب]: (الألمن).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٣٤)، ومسلم (١٨٠٣).

حضرت براء سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خندق والے دن مٹی ڈھوتے ہوئے دیکھا۔ یہاں تک کہ مٹی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ مبارک کے بالوں کو چھپا دیا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبد اللہ بن رواحہ کے رجز کو پڑھ رہے تھے اور فرما رہے تھے: اے اللہ! اگر تو نہ ہوتا تو ہم راہ راست پر نہ آتے، اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے۔ پس تو ہم پر سکینہ کو نازل فرما، اور قدموں کو ثابت رکھ اگر ہماری ملاقات (دشمن سے) ہو۔ بلا شبہ ان لوگوں نے ہم پر سرکشی کی ہے، اور اگر وہ فتنہ چاہیں گے تو اہم انکار کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39582، ترقيم محمد عوامة 37967)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39582 in Urdu