مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. غزوة الحديبية
غزوہ حدیبیہ
ترقیم عوامۃ: 37998 ترقیم الشثری: -- 39613
٣٩٦١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن عطاء قال: خرج النبي ﷺ معتمرا (في ذي القعدة معه المهاجرين والانصار) (١) حتى اتى الحديبية، (فخرجت) (٢) إليه قريش فردوه عن البيت، حتى كان بينهم كلام (وتنازع) (٣) حتى كاد يكون بينهم قتال، قال: فبايع النبي ﷺ اصحابه (وعدتهم) (٤) الف (و) (٥) خمسمائة تحت الشجرة، وذلك يوم بيعة الرضوان، فقاضاهم النبي ﷺ فقالت قريش: نقاضيك على ان تنحر الهدي مكانه وتحلق وترجع، حتى إذا كان (العام المقبل) (٦) (نخلي) (٧) لك مكة ثلاثة ايام، ففعل، قال: (فخرجوا) (٨) إلى عكاظ فاقاموا فيها ثلاثا، واشترطوا عليه ان لا (يدخلها) (٩) بسلاح إلا بالسيف، ولا (تخرج) (١٠) باحد من اهل مكة إن خرج معك، فنحر الهدي مكانه وحلق ⦗٥٢٣⦘ ورجع، حتى إذا كان في قابل (في) (١١) تلك الايام (دخل) (١٢) مكة، وجاء بالبدن معه، وجاء الناس معه، فدخل المسجد الحرام، فانزل الله عليه: ﴿لقد صدق الله رسوله الرؤيا بالحق لتدخلن المسجد الحرام إن شاء الله آمنين﴾ [الفتح: ٢٧] ، قال: وانزل عليه: ﴿الشهر الحرام بالشهر الحرام والحرمات قصاص فمن اعتدى عليكم﴾ [البقرة: ١٩٤] ، فإن قاتلوكم في المسجد الحرام فقاتلوهم، فاحل (١٣) لهم إن (قاتلوه) (١٤) في (المسجد الحرام ان يقاتلوهم) (١٥) ، فاتاه ابو جندل بن سهيل بن عمرو، وكان (موثقا) (١٦) (اوثقه) (١٧) ابوه، (فرده) (١٨) إلى ابيه (١٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (وخرجت).
(٣) في [أ، ب]: (وتنازعوا).
(٤) في [أ، ب]: (وعددهم).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ب]: (في قابل).
(٧) في [أ، ب]: (تجلى).
(٨) في [أ، ب]: (وخرجوا).
(٩) في [أ، ب]: (يدخولها).
(١٠) في [أ، ب]: (يخرج).
(١١) سقط من: [هـ].
(١٢) في [أ]: (خل).
(١٣) في [ع]: زيادة (اللَّه).
(١٤) في [أ، ب]: (قاتلوا).
(١٥) في [أ، ب]: (في المسجد أن يقاتلهم).
(١٦) في [أ، ب]: (موثقه)، وفي [ع]: (موثوقًا).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [أ، ب]: (ورده).
(١٩) مرسل ضعيف؛ عطاء تابعي، وأشعث ضعيف.
حضرت عطاء سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوالقعدہ میں عمرہ کرنے کے لئے نکلے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مہاجرین و انصار کی ایک جماعت بھی تھی۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر میں پہنچے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس قریش کے لوگ آگئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیت اللہ سے واپس کردیں اس دوران ان کے درمیان سخت گفتگو اور نزاع کھڑا ہوگیا۔ قریب تھا کہ یہ لوگ باہم لڑ پڑتے۔ راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے ایک درخت کے نیچے بیعت لی۔ صحابہ کی تعداد ایک ہزار پانچ سو تھی۔ یہی بیعت رضوان کا دن کہلاتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قریش کے ساتھ مصالحت فرمائی۔ قریش نے کہا۔ ہم آپ کے ساتھ اس شرط پر صلح کرتے ہیں کہ آپ ہدی کے جانور یہیں ذبح کردیں اور حلق کر کے لوٹ جائیں۔ اور جب آئندہ سال آئے گا تو ہم آپ کو تین دن تک مکہ میں رہنے کی اجازت دیں گے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات مان لی۔ راوی کہتے ہیں: پھر لوگ عکاظ کی طرف نکل گئے اور انہوں نے وہاں پر تین دن قیام کیا۔ مشرکین نے یہ بھی شرط رکھی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تلوار کے علاوہ کوئی اسلحہ لے کر داخل نہیں ہوں گے۔ اور اہل مکہ میں سے اگر کوئی آپ کے ساتھ جانا چاہے گا تو آپ اسے لے کر نہیں جائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدی کے جانور کو اسی جگہ نحر کردیا اور حلق کروا کر واپس تشریف لے آئے۔ جب آئندہ سال کے یہی ایام آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہمراہ کئی اونٹ لے کر تشریف لائے اور بہت سے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس یہ لوگ مسجد حرام میں داخل ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ کلمات نازل فرمائے۔ { لَقَدْ صَدَقَ اللَّہُ رَسُولَہُ الرُّؤْیَا بِالْحَقِّ، لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِنْ شَائَ اللَّہُ آمِنِینَ } راوی کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت بھی نازل فرمائی۔ { الشَّہْرُ الْحَرَامُ بِالشَّہْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ، فَمَنِ اعْتَدَی عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْہِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَی عَلَیْکُمْ } یعنی اگر وہ تم سے مسجد حرام میں لڑیں تو تم بھی ان سے لڑو۔ پس اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے یہ بات حلال کردی ہے کہ اگر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسجد حرام مں ت لڑیں تو آپ بھی مسجد حرام میں ان سے لڑیں۔ ابو جندل بن سہیل بن عمرو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے جبکہ وہ بندھے ہوئے تھے اور انہیں ان کے والد نے باندھا تھا۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ان کے والد کی طرف رد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39613]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39613، ترقيم محمد عوامة 37998)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39613 in Urdu