مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. غزوة الحديبية
غزوہ حدیبیہ
ترقیم عوامۃ: 37999 ترقیم الشثری: -- 39614
٣٩٦١٤ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن ابي ليلى عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: قدم رسول الله ﷺ واصحابه في الهدنة التي كانت قبل الصلح الذي كان بينه وبينهم، قال: والمشركون عند باب الندوة مما يلي الحجر، وقد تحدثوا ان برسول الله ﷺ واصحابه جهدا وهزلا، فلما استلموا، [قال: قال لهم رسول الله ⦗٥٢٤⦘ ﷺ: ("إنهم قد تحدثوا ان بكم (جهدا وهزلا) ) (١) (٢) ] (٣) (فارملوا) (٤) ثلاثة اشواط حتى يروا ان بكم قوة"، قال: فلما استلموا الحجر رفعوا ارجلهم فرملوا، حتى قال بعضهم لبعض: اليس زعمتم ان بهم (هزلا) (٥) ، وهم لا يرضون بالمشي حتى يسعوا سعيا (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (هزلًا وجهدًا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٤) في [ع]: (فارسلوا).
(٥) هكذا في [هـ]، وفي بقية النسخ زيادة: (وجهد)، وفي [ع]: (مزلٌ وجهدٌ).
(٦) ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيء الحفظ، أخرجه أحمد (٣٣٤٧)، وعبد بن حميد (٦٥٥)، والطبراني (١٢٠٧٧)، وأصله في البخاري (١٦٠٢)، ومسلم (١٢٦٦).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ، مشرکین اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان ہونے والی صلح کے بعد تشریف لائے۔ راوی کہتے ہیں: مشرکین حجر اسود سے متصل باب الندوۃ کے پاس موجود تھے اور باہم یہ گفتگو کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو کمزوری اور لاغری لاحق ہوگئی ہے۔ تو جب صحابہ نے استلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا: یہ لوگ باہم یہ گفتگو کر رہے ہیں کہ تمہیں کمزوری اور لاغری لاحق ہوچکی ہے۔ پس تم تین چکروں میں رمل کرو۔ تاکہ وہ دیکھ لیں کہ تم قوی ہو۔ راوی کہتے ہں ت: جب صحابہ نے استلام کیا تو قدم اٹھاتے ہی انہوں نے رمل شروع کردیا۔ اس پر مشرکین میں سے بعض نے بعض سے کہا۔ تمہارا تو خیال یہ نہیں تھا کہ انہیں کمزوری اور لاغری لاحق ہوچکی ہے۔ جبکہ یہ لوگ تو خالی چلنے پر راضی نہیں ہیں جب تک کہ دوڑ نہ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39614]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39614، ترقيم محمد عوامة 37999)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39614 in Urdu