مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38063 ترقیم الشثری: -- 39680
٣٩٦٨٠ - حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد عن ايوب عن عكرمة ان النبي ﷺ قدم يوم الفتح وصورة إبراهيم وإسماعيل في البيت وفي ايديهما القداح فقال رسول الله ﷺ:"ما لإبراهيم وللقداح والله ما استقسم بها قط"، ثم امر بثوب فبل ومحى به صورهما (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عكرمة تابعي، أخرجه الأزرقي ١/ ١٦٩، وقد ورد من حديث عكرمة عن ابن عباس مرفوعًا، أخرجه البخاري (١٦٠١).
حضرت عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن تشریف لائے۔ بیت اللہ میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی تصاویر تھیں۔ اور ان کے ہاتھوں میں تیر تھے۔ تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ابراہیم اور تیروں کا (آپس میں) کیا جوڑ ہے؟ بخدا! حضرت ابراہیم نے کبھی تیروں کے ذریعہ قسمت آزمائی نہیں کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کپڑا لانے کا حکم دیا اور اس کو تر کر کے ان حضرات کی تصاویر کو مٹا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39680]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39680، ترقيم محمد عوامة 38063)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39680 in Urdu