🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38077 ترقیم الشثری: -- 39694
٣٩٦٩٤ - حدثنا ابو اسامة قال: (حدثنا) (١) مسعر عن (عمرو) (٢) بن مرة عن الزهري قال: قال رجل من بني (الديل) (٣) بن بكر: لوددت اني رايت رسول الله ﷺ وسمعت منه فقال (لرجل) (٤) : انطلق معي، فقال: إني اخاف ان (تقتلني) (٥) خزاعة، فلم يزل به حتى انطلق، فلقيه رجل من خزاعة (فعرفه) (٦) فضرب بطنه بالسيف، قال: قد اخبرتك انهم سيقتلونني، فبلغ ذلك رسول الله ﷺ، فقام فحمد الله واثنى عليه، ثم قال:"إن الله (هو) (٧) حرم مكة ليس الناس حرموها، وإنما ⦗٥٧⦘ احلت لي ساعة من نهار وهي بعد حرم، وإن اعدى الناس على الله ثلاثة: من قتل (فيها) (٨) ، او قتل غير (قاتل) (٩) ، او طلب (بذحول) (١٠) الجاهلية، فلادين (هذا) (١١) الرجل" (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (عامر)، وفي [ق، هـ]: (عمر).
(٣) في [ق]: (وائل)، وفي [هـ]: (الدئل).
(٤) في [ب]: (الرجل).
(٥) في [ب]: (يقتلني).
(٦) في [أ، ب]: (فعرف).
(٧) سقط من: [أ، ب].
(٨) في [ي]: (منها).
(٩) في [جـ، ع، ق، ي]: (قاتله).
(١٠) في [أ، ب، س، ط]: (بدخول).
(١١) في [أ، ب]: (فهذا).
(١٢) مرسل؛ الزهري تابعي، ومراسيله من أضعف المراسيل.

حضرت زہری روایت بیان کرتے ہیں کہ بنو دؤل بن بکرکے ایک آدمی نے کہا۔ مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کروں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ ارشادات سنوں۔ چناچہ اس نے ایک آدمی سے کہا۔ تم میرے ساتھ چلو۔ اس آدمی نے کہا۔ مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں بنو خزاعہ کے لوگ مجھے قتل نہ کردیں۔ (بہر حال) یہ اس کے ساتھ چلتا رہا یہاں تک کہ قبیلہ خزاعہ کا ایک آدمی اس کو ملا اور اس نے اس کو پہچان لیا اور اس نے اس کے پیٹ میں تلوار ماری۔ اس مقتول نے کہا۔ میں نے تمہیں (پہلے) خبر دی تھی کہ یہ لوگ مجھے قتل کردیں گے۔ پھر یہ بات جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوگئے، اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے (خود) مکہ کو حرم بنایا ہے لوگوں نے مکہ کو حرم نہیں بنایا۔ یہ مکہ تو میرے لئے دن کی ایک گھڑی میں حلال ہوا تھا اور اس کے بعد ابھی تک حرام ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے تین لوگ ہیں۔ وہ آدمی جو مکہ میں قتل کرے۔ وہ آدمی جو غیر قاتل کو قتل کرے۔ وہ آدمی جو جاہلیت کے انتقام مانگے۔ پس البتہ میں (خود) اس آدمی کی دیت دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39694، ترقيم محمد عوامة 38077)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39694 in Urdu