🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. (ما حفظت) في (بعث) مؤتة
غزوہ مؤتہ میں بھیجنے کے بارے میں محفوظ روایات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38120 ترقیم الشثری: -- 39738
٣٩٧٣٨ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : (حدثنا) (٢) ابو خالد الاحمر عن حجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس ان رسول الله ﷺ بعث إلى مؤتة فاستعمل زيدا فإن قتل زيد فجعفر، فإن قتل جعفر فابن رواحة، فتخلف ابن رواحة (يجمع) (٣) مع النبي ﷺ، فرآه النبي ﷺ فقال:"ما خلفك؟" قال: اجمع معك، قال:"لغدوة او روحة في سبيل الله خير من الدنيا وما فيها" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) أي: يصلي الجمعة، وفي [جـ]: (مجمع)، وفي [س]: (يجتمع).
(٤) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (١٩٦٧)، والترمذي (١٦٤٩)، وأبو يعلى (٢٥٠٦)، والطبراني (١٢٠٨١)، والطيالسي (٢٦٩٩)، والبيهقي ٣/ ١٨٧، وعبد بن حميد (٦٥٤)، وابن أبي عاصم في الجهاد (٦٦).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مؤتہ کے طرف لشکر روانہ فرمایا اور ان پر حضرت زید کو حاکم مقرر فرمایا اور اگر یہ قتل ہوجائیں تو پھر حضرت جعفر امیر ہوں گے اور اگر یہ بھی قتل ہوجائیں تو پھر ابن رواحہ امیر ہوں گے۔ حضرت ابن رواحہ لشکر سے پیچھے رہ گئے اور انہوں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا فرمائی چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دیکھا اور پوچھا۔ تمہیں کس چیز نے (لشکر سے) پیچھے کردیا؟ انہوں نے جواب دیا۔ (اس لئے رُکا) تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کرلوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے راستہ میں ایک صبح یا ایک شام دنیا ومافیہا سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39738، ترقيم محمد عوامة 38120)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39738 in Urdu