مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. (ما حفظت) في (بعث) مؤتة
غزوہ مؤتہ میں بھیجنے کے بارے میں محفوظ روایات
ترقیم عوامۃ: 38135 ترقیم الشثری: -- 39753
٣٩٧٥٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه ان رسول الله ﷺ كان قطع بعثا قبل مؤتة وامر عليهم اسامة بن زيد، وفي ذلك (البعث) (١) ابو بكر وعمر قال: [فكان اناس من الناس يطعنون في ذلك لتامير رسول الله ﷺ اسامة عليهم (قال) (٢) ] (٣) : فقام رسول الله ﷺ فخطب الناس ثم قال:"إن اناسا منكم قد طعنوا علي في تامير اسامة، وإنما طعنوا في تامير (اسامة) (٤) كما طعنوا في تامير ابيه من قبله، وايم الله إن كان (لحقيقا) (٥) للإمارة، وإن كان (لمن) (٦) احب الناس إلي، وإن ابنه من احب الناس إلي من بعده، وإني ارجو ان يكون من صالحيكم، فاستوصوا به خيرا" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (اليعث).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٤) في [ع]: (أنا به).
(٥) في [ع]: (لحقيق).
(٦) في [ع]: (من).
(٧) مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه ابن سعد ٤/ ٦٧، وابن عساكر ٨/ ٦٢.
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مؤتہ کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا اور ان پر حضرت اسامہ بن زید کو امیر مقرر فرمایا۔ اسی لشکر میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر بھی تھے … راوی کہتے ہیں: بعض لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے حضرت اسامہ کو اس لشکر والوں پر امیر بنانے پر اعتراض کیا۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا اور کہا: ”یقینا تم میں سے کچھ لوگ میری طرف سے اسامہ کو امیر بنانے پر اعتراض کر رہے ہیں۔ یہ لوگ حضرت اسامہ کے امیر بنانے پر اسی طرح اعتراض کرتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اس سے پہلے حضرت اسامہ کے والد کو امیر بنانے پر اعتراض کیا تھا۔ خدا کی قسم!ً بلاشبہ وہ امیر بننے کے لائق تھے اور لوگوں میں سب سے زیادہ مجھے محبوب تھے۔ اور ان کا بیٹا ان کے بعد مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ تم میں سے نیکوکار لوگوں میں سے ہوگا۔ تم اس کے ساتھ اچھائی کا ارادہ کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39753]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39753، ترقيم محمد عوامة 38135)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39753 in Urdu