مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. (ما حفظت) في (بعث) مؤتة
غزوہ مؤتہ میں بھیجنے کے بارے میں محفوظ روایات
ترقیم عوامۃ: 38136 ترقیم الشثری: -- 39754
٣٩٧٥٤ - حدثنا علي بن مسهر عن (الاجلح) (١) عن الشعبي قال: لما اتى رسول الله ﷺ (٢) قتل جعفر بن ابي طالب ترك رسول الله ﷺ امراته اسماء بنت عميس حتى افاضت (عبرتها) (٣) ، (وذهب) (٤) بعض حزنها، ثم اتاها فعزاها ودعا بني جعفر فدعا لهم، ودعا لعبد الله بن جعفر ان يبارك له (في) (٥) صفقة (يده) (٦) ، فكان لا يشتري (شيئا) (٧) إلا ربح (فيه) (٨) ، فقالت له اسماء: يا رسول الله إن هؤلاء يزعمون انا لسنا من المهاجرين؟ فقال:"كذبوا، لكم الهجرة مرتين، هاجرتم إلى النجاشي وهاجرتم إلي" (٩) (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الأحلج).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [ع]: (غبرتها).
(٤) في [هـ]: (فذهب).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [س]: (يدي).
(٧) سقط من: [ق، هـ].
(٨) سقط من: [ب].
(٩) مرسل؛ الشعبي تابعي، وأخرجه ابن سعد ٨/ ٢٨١.
(١٠) مكتوب في نسخة [ع]: (تم الجزء الثاني من المغازي) وفي [ط]: (تم الجزء الثاني من المغازي ويتلوه الثالث بحول اللَّه تعالى، بسم اللَّه الرحمن الرحيم).
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جعفر بن ابی طالب کے قتل کی خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جعفر کی بیوی اسماء بنت عمیس کو چھوڑ دیا یہاں تک کہ انہوں نے آنسو بہا لئے اور غم ہلکا ہوگیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت اسمائ کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے تعزیت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جعفر کے بیٹوں کو بلایا اور ان کے لئے دُعا فرمائی۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن جعفر کے لئے یہ دعا کی کہ ان کے سودے میں برکت دی جائے۔ پس عبد اللہ جب بھی کوئی چیز خریدتے تو انہیں اس میں نفع ہوتا۔ پھر حضرت اسمائ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عر ض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم مہاجرین میں سے نہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”لوگ جھوٹ کہتے ہیں۔ تم نے دو مرتبہ ہجرت کی ہے۔ (ایک مرتبہ) تم نے نجاشی کی طرف ہجرت کی اور (ایک مرتبہ) تم نے میری طرف ہجرت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39754]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39754، ترقيم محمد عوامة 38136)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39754 in Urdu