🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. غزوة حنين وما جاء فيها
غزوہ حنین کے بارے میں منقول احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38145 ترقیم الشثری: -- 39763
٣٩٧٦٣ - حدثنا الفضل بن دكين قال: (حدثنا) (١) يوسف بن صهيب عن عبد الله ابن (بريدة) (٢) ان رسول الله ﷺ يوم حنين انكشف الناس عنه، فلم يبق معه إلا رجل يقال: له زيد، آخذ بعنان بغلته الشهباء، وهي التي اهداها له النجاشي، فقال (٣) رسول الله ﷺ:"ويحك [يا زيد ادع الناس"، فنادى: ايها الناس هذا رسول الله (٤) (يدعوكم) (٥) ، فلم يجب احد عند ذلك، فقال:"ويحك] (٦) (خص) (٧) الاوس والخزرج"، فقال: يا معشر الاوس والخزرج، هذا رسول الله يدعوكم، فلم يجبه احد عند ذلك، فقال:"ويحك ادع المهاجرين، فإن لله في اعناقهم بيعة" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [هـ]: (بردة).
(٣) في [ع]: زيادة (له).
(٤) في [ب، ق]: زيادة ﷺ.
(٥) في [س]: (يدعوهم).
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [ع].
(٧) في [أ، ق، هـ]: (حض)، وفي [ط]: (حصر).
(٨) مرسل؛ عبد اللَّه بن بريدة تابعي، وقد أشار للمرسل الحافظ ابن حجر في الإصابة ٢/ ٦٢٧، وقد رواه المؤلف في المسند بهذا السند عن ابن بريدة عن أبيه، وهذا إسناد متصل كما في المطالب العالية (٤٣٠٧)، وهكذا رواه البزار كما في كشف الأستار (١٨٢٨)، والروياني (٣١).

حضرت عبد اللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ غزوہ حنین کے دن لوگ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چھٹ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صرف ایک آدمی رہ گیا جس کا نام زید تھا۔ اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھورے رنگ کے خچر کی لگام پکڑے ہوئے تھا … یہ وہی خچر تھا جو نجاشی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیہ کیا تھا … جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زید سے کہا۔ تو ہلاک ہوجائے اے زید! لوگوں کو بلاؤ۔ چناچہ زید نے آواز دی۔ اے لوگو! یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہیں بلا رہے ہیں۔ لیکن کسی نے زید کو اس وقت جواب نہیں دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ تو ہلاک ہوجائے! اوس اور خزرج کو خاص کر کے بلاؤ۔ چناچہ حضرت زید نے آواز دی۔ اے اوس و خزرج کے لوگو! یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہیں بلا رہے ہیں۔ لیکن اس وقت بھی زید کو کسی نے جواب نہ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (پھر) فرمایا۔ تو ہلاک ہوجائے۔ مہاجرین کو بلا لو کیونکہ ان کی گردنوں میں تو اللہ کے لئے بیعت ہے۔ راوی کہتے ہیں: مجھے حضرت بریدہ نے بیان کیا کہ لوگوں میں سے ایک ہزار ایسے لوگ (واپس) متوجہ ہوئے جنہوں نے نیاموں کو توڑا اور پھینک دیا تھا۔ پھر یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے (اور لڑے) یہاں تک کہ کفار پر ان کو فتح ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39763، ترقيم محمد عوامة 38145)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39763 in Urdu