مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
37. غزوة حنين وما جاء فيها
غزوہ حنین کے بارے میں منقول احادیث
ترقیم عوامۃ: 38150 ترقیم الشثری: -- 39769
٣٩٧٦٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) حميد عن انس بن مالك ⦗٩٦⦘ قال: اعطى رسول الله ﷺ من غنائم (حنين) (٢) ؛ الاقرع بن (حابس) (٣) مائة من الإبل وعيينة بن حصن مائة من الإبل؛ فقال ناس من الانصار: يعطي رسول الله غنائمنا ناسا تقطر سيوفنا من دمائهم او سيوفهم من دمائنا، فبلغ ذلك النبي ﷺ، فارسل إليهم فجاءوا فقال (لهم) (٤) :" (٥) فيكم غيركم؟" قالوا: لا إلا ابن اختنا، قال:"ابن اخت القوم منهم"، فقال:"قلتم كذا وكذا، اما ترضون ان يذهب الناس بالشاء والبعير، وتذهبون بمحمد (٦) إلى دياركم"، قالوا: بلى يا رسول الله، فقال رسول الله ﷺ:"الناس دثار والانصار شعار، الانصار كرشي وعيبتي، ولولا الهجرة لكنت امرا من الانصار" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [ع]: (خمس).
(٣) في [أ]: (جابس).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [هـ]: زيادة (هل).
(٦) في [جـ، ي]: ﷺ.
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٣١)، ومسلم (١٠٥٩).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنین کی غنائم میں سے اقرع بن حابس کو ایک سو اونٹ عطا فرمائے اور عیینہ بن حصن کو بھی ایک سو اونٹ عطا فرمائے۔ انصار میں سے بعض لوگوں نے کہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری (حاصل کردہ) غنائم ایسے لوگوں کو عطاء فرمائی ہیں جن کے (رشتہ داروں کے) خون سے ہماری تلواریں تر ہیں یا ان کی تلواریں ہمارے (رشتہ داروں کے) خون سے تر ہیں؟ یہ بات جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان انصار کی طرف قاصد بھیجا چناچہ یہ تمام انصار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا: کیا تم میں تمہارے (انصار کے) سوابھی کوئی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! لیکن ہمارے بھانجے (ہمارے ساتھ ہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قوم کے بھانجے بھی قوم کا حصہ ہیں“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”تم لوگوں نے یہ یہ بات کہی ہے؟ کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ باقی لوگ بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم لوگ اپنے گھروں میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لے جاؤ؟“ انصار نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیوں نہیں! پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ اوپر کا کپڑا ہیں اور انصار جسم کے ساتھ والا کپڑا ہیں۔ انصار میرے مخلص دوست اور راز دار ہیں اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی انصار میں سے ایک آدمی ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39769]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39769، ترقيم محمد عوامة 38150)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39769 in Urdu