مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
37. غزوة حنين وما جاء فيها
غزوہ حنین کے بارے میں منقول احادیث
ترقیم عوامۃ: 38149 ترقیم الشثری: -- 39768
٣٩٧٦٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن اشعث عن الحكم بن (عتيبة) (١) قال: لما فر الناس عن النبي ﷺ يوم حنين جعل النبي ﷺ يقول:"انا النبي لا كذب … انا ابن عبد المطلب" قال: فلم يبق معه إلا اربعة: ثلاثة من بني هاشم، ورجل من غيرهم: علي ابن ابي طالب والعباس وهما بين يديه، وابو سفيان بن (الحارث) (٢) آخذ بالعنان، وابن مسعود من جانبه الايسر، قال: فليس يقبل نحوه احد إلا قتل، والمشركون حوله صرعى بحساب الاكليل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع، هـ]: (عيينة).
(٢) في [هـ]: (الحرث).
(٣) مرسل؛ الحكم من تابعي التابعين، وأشعث بن سوار ضعيف.
حضرت حکم بن عتیبہ روایت کرتے ہیں کہ جب غزوہ حنین کے دن بہت سے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے بھاگ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں جھوٹا نبی نہیں ہوں میں تو عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔“ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صرف چار آدمی رہ گئے۔ تین آدمی بنو ہاشم میں سے تھے اور ایک آدمی ان کے سوا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب اور حضرت عباس، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے تھے اور حضرت ابو سفیان، (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خچر کی) لگام پکڑے ہوئے تھے۔ اور ابن مسعود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بائیں جانب تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف جو کافر بھی بڑھتا تھا وہ قتل کردیا جاتا تھا۔ مشرکین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد قتل ہوئے پڑے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39768]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39768، ترقيم محمد عوامة 38149)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39768 in Urdu