🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. غزوة حنين وما جاء فيها
غزوہ حنین کے بارے میں منقول احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38155 ترقیم الشثری: -- 39775
٣٩٧٧٥ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: (حدثنا) (١) عكرمة بن عمار قال: حدثنا إياس بن سلمة قال: حدثني ابي قال: غزوت مع رسول الله ﷺ هوازن فبينما نحن نتضحى، وعامتنا مشاة فينا ضعفة، إذ جاء رجل على جمل احمر، فانتزع طلقا من (حقبه) (٢) فقيد به جمله رجل شاب، ثم جاء يتغدى مع القوم، فلما راى ضعفهم وقلة (ظهرهم) (٣) خرج يعدو إلى جمله فاطلقه ثم اناخه فقعد عليه ثم خرج يركضه، واتبعه رجل من اسلم من صحابة النبي ﷺ على ناقة ورقاء هي امثل ظهر القوم، فقعد فاتبعه، فخرجت (اعدو) (٤) فادركته وراس الناقة عند ورك الجمل وكنت عند ورك الناقة، (ثم) (٥) تقدمت حتى اخذت بخطام الجمل فانخته، فلما وضع ركبتيه بالارض اخترطت سيفي فاضرب راسه، فندر فجئت (براحلته) (٦) وما عليها (اقوده) (٧) فاستقبل رسول الله ﷺ مقبلا فقال:"من قتل الرجل؟" فقالوا: ابن الاكوع، فنفله سلبه (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع، ي]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (جفنة).
(٣) في [س]: (سهرهم).
(٤) في [أ، ب]: (أغذو)، وفي [ع]: (أعذوا)، وفي [هـ]: (أعد).
(٥) في [ق، هـ]: (وكنت).
(٦) في [ع]: (براحلتها).
(٧) في [ق]: (أقودها).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٥٤)، وأحمد (١٦٥٢٣)، وأصله عند البخاري (٣٠٥١).

حضرت ایاس بن سلمہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوازن کے جہاد میں شرکت کی تھی۔ ہم صبح کا کھانا کھا رہے تھے اور ہمارے اکثر لوگ پیدل تھے اور ہم میں کمزور لوگ بھی تھے کہ ایک آدمی سرخ اونٹ پر سوار ہو کر آیا اور اس نے اپنے (اونٹ) کے کجاوہ سے ایک چمڑے کی رسی کو پھینکا اور ایک نوجوان آدمی نے اس کے ساتھ اس کے اونٹ کو باندھ دیا۔ پھر وہ آیا اور اس نے لوگوں کے ہمراہ کھانا کھایا۔ جب اس نے لوگوں کی کمزوری اور کمی کو دیکھا تو وہ اپنے اونٹ کی طرف بھاگ نکلا اور اس نے اس کو کھول لیا پھر اس کو بٹھایا اور اس پر سوار ہوگیا اور پھر اس اونٹ کو مہمیز کرنا شروع کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی … جن کا تعلق بنو اسلم سے تھا … ایک اونٹنی پر ان کے پیچھے گئے۔ میں نے بھاگتے ہوئے اس شخص کا پیچھا کیا۔ ابھی بنو اسلم کے آدمی کی اونٹنی اس آدمی کے اونٹ کے قریب ہی پہنچی تھی کہ میں نے آگے بڑھ کر اونٹ کی لگام کو پکڑ لیا۔ جونہی وہ نیچے ہوئے میں نے اس آدمی کو قتل کردیا۔ پھر میں وہ سواری اور اس کا سامان لے کر حاضر ہوا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ اس آدمی کو کس نے مارا؟ لوگوں نے بتایا کہ ابن اکوع نے۔ پس آپ نے اس کا ساز و سامان مجھے دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39775]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39775، ترقيم محمد عوامة 38155)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39775 in Urdu