مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
42. ما جاء في (وفاة) النبي ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں آنے والی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38191 ترقیم الشثری: -- 39817
٣٩٨١٧ - حدثنا عبد العزيز بن ابان (عن سفيان) (١) عن معمر عن الزهري عن انس (قال) (٢) : لما قبض (رسول) (٣) الله ﷺ بكى الناس، فقام عمر في المسجد خطيبا، فقال: لا اسمع احدا يزعم ان محمدا قد مات، ولكن ارسل إليه ربه كما ارسل إلى موسى ربه، فقد ارسل الله إلى موسى فلبث عن قومه اربعين ليلة، والله إني لارجو ان تقطع ايدي رجال وارجلهم يزعمون انه مات (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ع، هـ]: (بن عثمان).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ع]: (النبي).
(٤) ضعيف جدًا؛ عبد العزيز بن أبان متروك، والحديث أخرجه البخاري (٣٦٥٤)، وابن ماجه (١٦٢٧)، وابن حبان (٦٨٧٥)، وأحمد ٣/ ١٩٦ (١٣٠٥١).
حضرت انس سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو لوگ رونے لگے۔ اس پر حضرت عمر مسجد میں خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں کسی آدمی کے بارے میں نہ سنوں کہ اس کا یہ گمان ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا گئے ہیں۔ بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف ان کے پروردگار نے ایسی ہی حالت بھیجی ہے جیسا کہ موسیٰ کی طرف ان کے پروردگار نے بھیجی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کی طرف پیغام بھیجا تھا تو وہ اپنی قوم سے چالیس دن تک (دور) ٹھہرے رہے۔ خدا کی قسم! مجھے تو اس بات کی پختہ امید ہے کہ ایسے لوگوں کے ہاتھ، پاؤں کٹ جائیں گے جن کا یہ خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر موت واقع ہوگئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39817، ترقيم محمد عوامة 38191)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39817 in Urdu