مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
43. ما جاء في خلافة أبي بكر (وسيرته) في الردة
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں وارد احادیث اور آپ کا ارتداد کے بارے میں طریقہ کار
ترقیم عوامۃ: 38197 ترقیم الشثری: -- 39824
٣٩٨٢٤ - حدثنا (١) غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم قال: سمعت عبيد الله ابن عبد (الله) (٢) بن عتبة يحدث عن ابن عباس عن عبد الرحمن بن عوف (قال: حج عمر فاراد ان يخطب الناس خطبة، فقال عبد الرحمن بن عوف) (٣) : إنه قد اجتمع عندك رعاع الناس وسفلتهم، فاخر ذلك حتى تاتي المدينة، قال: فلما قدمت المدينة دنوت قريبا من المنبر، فسمعته يقول: إني قد عرفت اناسا يقولون: إن خلافة ابي بكر (فلتة) (٤) وإنما كانت (فلتة) (٥) ، ولكن الله وقى شرها، إنه لا خلافة إلا عن مشورة (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (أبو بكر عن).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [ع]: (فلت).
(٥) في [ع]: (قلته).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٣٥٢)، وأصله في البخاري (٦٨٢٩)، ومسلم (١٦٩١).
حضرت عبد الرحمان بن عوف سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے حج کیا اور آپ نے لوگوں کو ایک خطبہ دینے کا ارادہ کیا۔ تو حضرت عبد الرحمان بن عوف نے عرض کیا۔ (اس وقت) آپ کے پاس معمولی درجہ کے اور متفرق مقامات کے لوگ جمع ہیں۔ لہٰذا آپ مدینہ آنے تک خطبہ کا ارادہ مؤخر کردیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر جب میں مدینہ پہنچا تو میں منبر کے قریب ہو کر بیٹھ گیا۔ اور میں نے حضرت عمر کو کہتے سنا۔ مجھے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ لوگ کہتے ہیں۔ حضرت ابوبکر کی خلافت اچانک رونما ہوگئی تھی۔ واقعۃً وہ اچانک تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی خلافت کے شر (کے امکان کو) ختم فرما دیا (اور اب) یہ خلافت مشورہ سے ہی (باقی) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39824]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39824، ترقيم محمد عوامة 38197)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39824 in Urdu