🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. (ما جاء في) خلافة عثمان وقتله ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور آپ کے قتل کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38233 ترقیم الشثری: -- 39861
٣٩٨٦١ - حدثنا ابو اسامة عن كهمس عن عبد الله بن شقيق قال: حدثني هرم بن الحارث واسامة بن (خريم) (١) قال: (وكانا) (٢) (يغازيان) (٣) فحدثاني (جميعا) (٤) ولا يشعر كل واحد منهما ان صاحبه حدثنيه، عن مرة (البهزي) (٥) ، قال: بينما نحن مع رسول الله ﷺ ذات يوم في طربق من طرق المدينة فقال:"كيف تصنعون في فتنة تثور في اقطار الارض كانها صياصي بقر؟" قالوا: فنصنع ماذا يا نبي الله؟ قال:"عليكم بهذا واصحابه"، قال: فاسرعت حتى عطفت على الرجل، فقلت: هذا (يا) (٦) نبي الله؟ قال:"هذا؟، فإذا هو عثمان (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حرث)، وفي [هـ]: (حريم).
(٢) في [ع]: (فكانا).
(٣) في [س]: (يناديان).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [ع]: (الهدي).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) مجهول؛ لجهالة هرم وأسامة بن خريم، وأخرجه أحمد (٢٠٣٥٣)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٩٦)، والترمذي (٣٧٠٤)، والحاكم ٣/ ١٠٢، وابن قانع ٣/ ٥٧، والخلال في السنة (٤٢٥)، والطبراني ٢٠/ (٧٥٢)، وابن عساكر ٣٩/ ٢٧١.

حضرت مرہ خریم سے روایت ہے کہ ہم ایک دن مدینہ کے راستوں میں سے ایک راستہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ تم اس فتنہ میں کیا کرو گے جو زمین کے اطراف میں یوں پھیل جائے گا جیسے گائے کے سینگ ہوتے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا۔ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! پھر ہم کیا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑنا۔ راوی کہتے ہیں: پس میں (یہ سن کر) اس آدمی پر جلدی سے لپٹا اور میں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ آدمی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہی اور یہ شخص حضرت عثمان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39861، ترقيم محمد عوامة 38233)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39861 in Urdu