🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. (ما جاء في) خلافة عثمان وقتله ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور آپ کے قتل کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38235 ترقیم الشثری: -- 39863
٣٩٨٦٣ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الملك بن ابي سليمان قال: سمعت ابا ليلى الكندي قال: رايت عثمان اطلع إلى الناس وهو محصور فقال: ايها الناس! لا تقتلوني (واستعتبوني) (١) ، (فوالله) (٢) لئن قتلتموني لا (تقاتلون) (٣) جميعا ابدا، ولا تجاهدون عدوا ابدا، ولتختلفن حتى تصيروا هكذا -وشبك بين اصابعه، ﴿وياقوم لا يجرمنكم شقاقي ان يصيبكم مثل ما اصاب قوم نوح او (قوم) (٤) هود او قوم ⦗١٧٦⦘ صالح وما قوم لوط منكم ببعيد﴾ [هود: ٨٩] ، قال: وارسل إلى عبد الله بن سلام فساله فقال: الكف الكف، فإنه ابلغ لك في الحجة، فدخلوا عليه فقتلوه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (واستعتبوا).
(٢) في [أ، ب]: (واللَّه).
(٣) في [هـ]: (تصلون).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) ضعيف؛ لضعف أبي ليلى، أخرجه ابن سعد ٣/ ٧١، وابن شبه (٢٠٧٤)، والدولابي ٣/ ٩٤٣، وأحمد بن منيع كما في المطالب العالية (٣٩١٠ و ٤٣٧٩)، وابن عساكر ٣٩/ ٣٤٨.

حضرت ابو لیلی کندی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا کہ انہوں نے لوگوں کی طرف جھانکا … جبکہ وہ محصور تھے… اور فرمایا … اے لوگو! مجھے قتل نہ کرو بلکہ تم مجھ سے رضا مندی اور خوشنودی چاہو۔ خدا کی قسم! اگر تم نے مجھے قتل کردیا تو پھر کبھی تم لوگ اکٹھے ہو کر جہاد نہیں کرو گے۔ اور کبھی دشمن کے خلاف اکٹھے ہو کر لڑ نہیں سکو گے۔ اور تم اس حالت میں پیچھے رہ جاؤ گے کہ تم یوں ہو جاؤ گے۔ حضرت عثمان نے اپنی انگلیاں، انگلیوں میں داخل کیں۔ اور آیت پڑھی { وَیَا قَوْم لاَ یَجْرِ مَنَّکُمْ شِقَاقِی أَنْ یُصِیبَکُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ، أَوْ قَوْمَ ہُودٍ، أَوْ قَوْمَ صَالِحٍ، وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِنْکُمْ بِبَعِیدٍ } راوی کہتے ہیں: حضرت عثمان نے حضرت عبد اللہ بن سلام کی طرف قاصد بھیج کر ان سے (اس معاملہ) میں پوچھا۔ انہوں نے فرمایا۔ رُکے رہو۔ رُکے رہو۔ کیونکہ یہ رویہ تمہارے حق میں خوب حجت ہوگا۔ چناچہ یہ باغی لوگ حضرت عثمان کے پاس داخل ہوئے اور انہیں قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39863]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39863، ترقيم محمد عوامة 38235)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39863 in Urdu