🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. (ما جاء في) خلافة عثمان وقتله ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت اور آپ کے قتل کے بارے میں احادیث
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38247 ترقیم الشثری: -- 39875
٣٩٨٧٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون عن محمد بن سيرين قال: اشرف عليهم عثمان من القصر فقال: ائتوني برجل اتاليه كتاب الله، فاتوه ⦗١٨٠⦘ بمصعصعة بن صوحان وكان شابا، فقال: اما وجدتم احدا (تاتونى) (١) به غير هذا الشاب؟ قال: فتكلم صعصعة بكلام، فقال له عثمان: اتل (فقال) (٢) : ﴿اذن للذين يقاتلون بانهم ظلموا (وإن) (٣) الله على نصرهم لقدير﴾، فقال: كذبت، ليست لك ولا لاصحابك، ولكنها لي ولاصحابي ثم تلا عثمان: ﴿اذن للذين يقاتلون بانهم ظلموا وإن الله على نصرهم لقدير﴾ حتى بلغ ﴿ (ولله) (٤) عاقبة الامور﴾ [الحج: ٣٩ - ٤١] (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (يأتوني).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ]: (وإن).
(٤) سقط من: [ق].
(٥) منقطع؛ ابن سيرين لم يدرك ذلك.

حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت عثمان نے اپنے گھر سے باغیوں کو جھانک کر دیکھا اور فرمایا۔ تم میرے پاس کوئی آدمی لاؤ جس سے میں اللہ کی کتاب پڑھواؤں۔ پس باغی صعصعہ بن صوحان کو لے آئے۔ یہ ایک جوان آدمی تھا۔ حضرت عثمان نے کہا۔ کیا تم نے اس نوجوان کے علاوہ کوئی آدمی نہیں پایا جس کو تم میرے پاس لائے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر صعصعہ نے کوئی گفتگو کی۔ تو حضرت عثمان نے اس سے کہا۔ قرآن پڑھ۔ اس نے پڑھا۔ { أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا، وَإِنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} حضرت عثمان نے فرمایا۔ تو جھوٹ بول رہا ہے۔ یہ آیت تیرے اور تیرے ساتھیوں کے حق میں نہیں ہے بلکہ یہ آیت تو میرے اور میرے ساتھیوں کے لئے ہے۔ پھر حضرت عثمان نے تلاوت کی۔ { أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا، وَإِنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} حضرت عثمان نے یہاں تک پڑھا۔ { وَإِلَی اللہِ عَاقِبَۃُ الأُمُورِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39875]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39875، ترقيم محمد عوامة 38247)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39875 in Urdu