مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
46. ما جاء في خلافة علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 38253 ترقیم الشثری: -- 39881
٣٩٨٨١ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن (سالم) (١) عن (عبد) (٢) الله بن سبيع قال: سمعت عليا يقول: لتخضبن هذه من هذا -فما ينتظر بالاشقى، (قالوا) (٣) : ⦗١٨٣⦘ (فاخبرنا) (٤) به (نبير عترته) (٥) ، قال: إذا تالله تقتلون غير قاتلي، قالوا: افلا تستخلف، قال: لا، ولكني اترككم إلى ما ترككم إليه رسول الله ﷺ، قالوا: فما (تقول) (٦) لربك إذا لقيته؟ قال: اقول: اللهم تركتني فيهم ثم قبضتني إليك وانت فيهم، فإن شئت اصلحتهم، وإن (شئت) (٧) افسدتهم (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وسلم).
(٢) في [هـ]: (عبيد).
(٣) في [أ، ب]: (قال).
(٤) في [ع]: (فأخذنا).
(٥) أي: نقتله وجماعته، وفي [هـ]: (بنين عثرته)، وفي [ع]: (بزعرته).
(٦) في [ب]: (يقول).
(٧) في [ع]: (شيت).
(٨) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن سبيع، أخرجه أحمد (١٠٧٨)، وأبو يعلى (٣٤١)، والمزي ١٥/ ٦، والبزار (٨٧١)، وابن سعد ٣/ ٢٤.
حضرت عبد اللہ بن سبیع سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کہتے سُنا۔ ضرور بالضرور یہ (داڑھی) اس سے رنگ جائے گی۔ لوگوں نے کہا۔ آپ ہمیں اس کے (قاتل کے) بارے میں بتائیں ہم اس کے خاندان کو ہلاک کردیں گے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا۔ خدا کی قسم! تب تو تم میرے قاتل کے علاوہ کو قتل کرو گے۔ لوگوں نے پوچھا۔ آپ خلیفہ مقرر کیوں نہیں کرتے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ میں تمہیں اسی طرح چھوڑ جاؤں گا جس طرح تمہیں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چھوڑ گئے تھے۔ لوگوں نے پوچھا۔ تو پھر جب آپ اپنے پروردگار سے ملیں گے تو ان سے کیا کہیں گے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں کہوں گا۔ اے اللہ! تو نے مجھے ان میں (ایک مدت) چھوڑے رکھا پھر تو نے مجھے اپنی طرف بلا لیا جبکہ تو خود ان میں موجود تھا۔ پس اگر تو چاہتا ان کو درست کردیتا اور اگر تو چاہتا تو ان کو خراب کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39881، ترقيم محمد عوامة 38253)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39881 in Urdu