مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
ترقیم عوامۃ: 38605 ترقیم الشثری: -- 40236
٤٠٢٣٦ - حدثنا محمد بن الحسن الاسدي عن إبراهيم بن طهمان عن سليم بن قيس العامري عن سحيم بن نوفل قال: قال لي عبد الله بن مسعود: كيف انتم إذا اقتتل المصلون؟ قلت: ويكون ذلك؟ قال: نعم، اصحاب محمد (١) ، قلت: وكيف اصنع؟ قال: (كف) (٢) لسانك، واخف مكانك، وعليك بما تعرف، ولا تدع ما تعرف (لما تنكر) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٢) في [ع]: (لف).
(٣) في [س]: (لما تنكره).
(٤) مجهول؛ لجهالة سليم بن قيس.
حضرت سحیم بن نوفل سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا تمہاری کیا حالت ہوگی جب نمازی آپس میں لڑیں گے میں نے عرض کیا کیا ایسا ہوگا انہوں نے فرمایا ہاں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب ہوں گے راوی نے فرمایا میں نے عرض کیا میں اس وقت کیا کروں انہوں نے فرمایا اپنی زبان کو روکنا اور اپنی رہنے کی جگہ کو مخفی رکھنا اور تم پر معروف کا کرنا لازم ہے اور منکر کی وجہ سے معروف کو ترک نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40236، ترقيم محمد عوامة 38605)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40236 in Urdu