🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38661 ترقیم الشثری: -- 40293
٤٠٢٩٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: حدثنا جنادة ابن ابي امية الدوسي قال: (١) دخلت انا وصاحب (لي) (٢) على رجل من اصحاب رسول الله ﷺ، قال: (فقلنا) (٣) : حدثنا ما سمعت من رسول الله ﷺ ولا تحدثنا عن غيره، وإن كان عندك مصدقا، قال: نعم، قام فينا رسول الله ﷺ ذات يوم فقال:"انذركم الدجال، انذركم الدجال، انذركم الدجال، فإنه لم يكن نبي إلا (و) (٤) (قد) (٥) (انذره) (٦) امته، (وإنه) (٧) فيكم ايتها الامة، وإنه جعد آدم ممسوح العين اليسرى، وإن معه جنة ونارا، فناره جنة وجنته نار، وإن معه نهر ماء وجبل خبز، وإنه يسلط على نفس فيقتلها ثم (يحييها) (٨) ، لا يسلط على غيرها، وإنه (يمطر) (٩) السماء ولا تنبت الارض؛ وإنه يلبث في الارض اربعين صباحا حتى يبلغ (منها) (١٠) كل منهل، ⦗٣٤٢⦘ وإنه لا يقرب اربعة مساجد: مسجد الحرام، ومسجد الرسول (١١) ، و (مسجد) (١٢) المقدس والطور، وما شبه عليكم من الاشياء فإن الله ليس باعور" -مرتين (١٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (قال).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [ب]: (معلنًا).
(٤) سقط من: [أ، ب، س].
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [أ، ب]: (أنذر).
(٧) في [س]: (إن).
(٨) في [أ]: (ثم يحيى بها)، وفي [ب]: (ثم يحيى لها).
(٩) في [س]: (تمطر).
(١٠) في [س]: (فيها).
(١١) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(١٢) سقط من: [س].
(١٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٦٥٨)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٦٩٢)، والحارث (٧٨٤/ بغية).

حضرت جنادہ بن ابی امیہ دوسی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں اور میرا ایک ساتھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک کے پاس گیا فرمایا کہ ہم نے کہا ہم سے وہ بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے اور کسی سے کوئی بات بیان نہ کریں اگر چہ وہ تمہارے نزدیک سچا ہو انہوں نے فرمایا ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں بلاشبہ کوئی بھی نبی نہیں گزرے مگر انہوں نے اپنی امت کو ڈرایا اور اے امت بلاشبہ وہ تمہارے اندر ہوگا بلاشبہ وہ گنگھریالے بالوں والا ہے گندمی رنگ والا ہے اور اس کی دائیں آنکھ مٹی ہوئی ہوگی اور اس کے ساتھ جنت اور آگ ہوگی اس کی آگ جنت ہوگی اور اس کی جنت آگ ہوگی اور بلاشبہ اس کے ساتھ پانی کی نہر اور روٹی کا پہاڑ ہوگا اور اسے ایک جان پر مسلط کیا جائے گا وہ اسے قتل کرے گا پھر اسے زندہ کرے گا کسی اور پر اسے مسلط نہیں کیا جائے گا وہ آسمان سے بارش اتارے گا اور زمین کوئی چیز نہیں اگائے گی اور وہ زمین میں چالیس صبحیں ٹھہرے گا یہاں تک کہ زمین میں ہر گھاٹ پر پہنچے گا اور وہ چار مساجد کے قریب نہیں جائے گا مسجد الحرام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد اور بیت المقدس کی مسجد اور طور کی مسجد اور کوئی چیز تم پر مشتبہ نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے یہ دو مرتبہ ارشاد فرمایا (اور وہ کانا ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40293، ترقيم محمد عوامة 38661)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40293 in Urdu