🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38663 ترقیم الشثری: -- 40295
٤٠٢٩٥ - قال (١) : حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير عن شهر بن حوشب قال: وإن عبد الله جالسا واصحابه، فارتفعت اصواتهم، قال: فجاء حذيفة فقال: ما هذه الاصوات يا ابن ام عبد؟ قال: يا (ابا) (٢) عبد الله! ذكروا الدجال وتخوفناه؛ فقال حذيفة: والله ما ابالي اهو لقيت ام هذه العنز السوداء، -قال عبد الملك: لعنز تاكل النوى في جانب المسجد-، قال: فقال له عبد الله؛ لم؟ لله ابوك، قال حذيفة: لانا قوم مؤمنون وهو امرؤ كافر، وإن الله (سيعطينا) (٣) عليه النصر والظفر، وايم الله! لا يخرج حتى يكون ⦗٣٤٣⦘ خروجه احب إلى المرء المسلم من (برد) (٤) الشراب على الظماء، فقال عبد الله: لم؟ (٥) (لله) (٦) ابوك، فقال حذيفة: من شدة البلاء وجنادع الشر (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) القائل بقي بن مخلد.
(٢) سقط من: [س] وفي [جـ، ع]: (با).
(٣) في [أ، ب]: (سيطيعنا).
(٤) في [ط، هـ]: (بردة).
(٥) في [أ، ب]: زيادة (لا).
(٦) سقط من: [س].
(٧) منقطع؛ بين شهر وحذيفة طبقتان.

حضرت شہر بن حوشب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود اور ان کے ساتھی بیٹھے تھے ان کی آوازیں بلند ہوگئیں راوی نے فرمایا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمایا اے ابن ام عبد یہ آوازیں کیسی ہیں انہوں نے فرمایا اے ابو عبداللہ انہوں نے دجال کا تذکرہ چھیڑا اور ہم اس سے ڈر گئے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم میں پروا نہیں کرتا کہ میں اس سے ملوں یا اس سیاہ بکری کے بچے سے عبدالملک راوی کہتے ہیں اس بکری کے بچے کے بارے میں کہا جو مسجد کی ایک جانب میں کھجور کی گٹھلیاں کھا رہا تھا راوی نے کہا حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے حضرت عبداللہ نے کہا کیوں اللہ کی جانب سے آپ کے باپ کی خوبی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم مومن لوگ ہیں اور وہ کافر آدمی ہیں اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے خلاف نصرت اور کامیابی عطا کریں گے اور اللہ کی قسم وہ نہیں نکلے گا یہاں تک کہ اس کا نکلنا مسلمان آدمی کے لیے پیاس میں مشروب کی ٹھنڈک سے زیادہ محبوب ہوگا حضرت عبداللہ نے پوچھا کس وجہ سے اللہ کی جانب سے خوبی ہے آپ کے باپ کے لیے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا مصیبتوں کی شدت اور برائی کی آفات کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40295، ترقيم محمد عوامة 38663)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40295 in Urdu