مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38664 ترقیم الشثری: -- 40296
٤٠٢٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا سليمان التيمي عن ابي نضرة عن جابر بن عبد الله ان رسول الله ﷺ لقي ابن صياد ومعه ابو بكر وعمر، او قال: رجلان، فقال (له) (١) رسول الله ﷺ:"اتشهد اني رسول الله؟"، (فقال) (٢) ابن صياد: اتشهد اني رسول الله؟ (فقال رسول الله) (٣) ﷺ:"آمنت بالله (ورسوله) (٤) "، فقال رسول الله ﷺ (٥) :"ما ترى؟" فقال ابن صياد: ارى عرشا على الماء، فقال له رسول الله ﷺ:"ترى عرش إبليس على البحر؟" قال:"ما ترى؟" قال: ارى (صادقين) (٦) او كاذبين، فقال رسول الله ﷺ:"لبس عليه (لبس عليه) (٧) فدعوه" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [س]: (قال).
(٣) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٤) في [س]: (ورسول اللَّه).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [أ]: (صيادتان)، وفي [ب]: (صيادتين).
(٧) سقط من: [ط، هـ]، وفي [ب، ع]: (ليس عليه، ليس عليه).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٩٢٥)، وأحمد ٣/ ٣٨٨ (١٥٢٠٤).
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابن صیاد سے ملے اور آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر تھے یا فرمایا دو آدمی تھے اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ابن صیاد نے جواب میں کہا کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم کیا دیکھتے ہو ابن صیاد نے کہا میں عرش کو پانی پر دیکھتا ہوں اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم ابلیس کے تخت کو سمندر پر دیکھ رہے ہو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا تم کیا دیکھتے ہو اس نے کہا دو سچے یا دو جھوٹے دیکھتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر معاملہ مشتبہ ہوگیا اس پر معاملہ مشتبہ ہوگیا پس اسے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40296، ترقيم محمد عوامة 38664)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40296 in Urdu