مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38830 ترقیم الشثری: -- 40470
٤٠٤٧٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن منذر بن يعلى قال: (لما كان) (١) كان يوم ارادوا قتل عثمان ارسل مروان إلى علي الا تاتي هذا الرجل (فتمنعه) (٢) فإنهم لن يبرموا (امرا) (٣) دونك، فقال علي: (لناتينهم) (٤) ، (قال) (٥) : فاخذ ابن الحنفية بكتفيه (فاحتضنه) (٦) فقال: يا (ابت) (٧) اين تذهب؟ (والله) (٨) ما يزيدونك إلا رهبة، فارسل إليهم علي (بعمامته) (٩) ينهاهم عنه (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [س]: (فتمنوا).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [جـ]: (ما يأتيهم).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [س]: (فاحتفنه).
(٧) في [جـ]: (أبه).
(٨) في [أ، ب، جـ، س]: (فاوللَّه).
(٩) في [س]: (بعمامة).
(١٠) منقطع؛ منذر بن يعلى لم يدرك عثمان.
منذر بن یعلی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جس دن باغیوں نے حضرت عثمان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو مروان نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ کیا آپ اس شخص (حضرت عثمان) کے پاس جا کر ان کی حفاظت نہیں کریں گے؟ کیونکہ و ہ آپ کے علاوہ کسی کا فیصلہ ماننے کو تیار نہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم ضرور جائیں گے ان کے پاس۔ پس ابن حنفیہ نے ا ن کے کندھے کو پکڑا اور اس کام کی ذمہ داری خود اٹھانے کا ارادہ کیا۔ اور عرض کیا اے میرے اباجان آپ کہاں جارہے ہیں اللہ کی قسم وہ لوگ آپ کے خوف میں ہی اضافہ کریں گے پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے باغیوں کی طرف اپنا عمامہ بھیجا اور باغیوں کو حضرت عثمان کو ضرر پہنچانے سے رکنے کا کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40470، ترقيم محمد عوامة 38830)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40470 in Urdu