مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 38852 ترقیم الشثری: -- 40497
٤٠٤٩٧ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد قال: قال حذيفة حين قتل عثمان: اللهم إن كانت العرب اصابت بقتلها عثمان خيرا او رشدا او رضوانا فإني بريء منه، وليس لي فيه نصيب، وإن كانت العرب اخطات بقتلها عثمان فقد علمت براءتي، قال: اعتبروا قولي (ما) (١) اقول لكم، والله إن كانت العرب اصابت بقتلها عثمان (لتحتلبن) (٢) به (لبنا) (٣) ، [ولئن كانت العرب اخطات بقتلها عثمان (لتحتلبن) (٤) به دما] (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بما).
(٢) في [س]: (لتجتلبن)، وفي [ع]: (لتحلبن).
(٣) في [ع]: (دمًا).
(٤) في [س]: (لتجتلبن).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [ع].
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٨٠١)، وابن سعد ٣/ ٨٣.
محمد سے منقول ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان کے قتل کے وقت فرمایا کہ اے اللہ اگر اہل عرب نے حضرت عثمان کو شہید کر کے اچھا کیا یعنی خیرو ہدایت اور تیری رضا کی خاطر، تو میں اس سے بری ہوں اور میرا اس میں کچھ حصہ نہیں اور اگر اہل عرب نے ان کو شہید کرکے غلطی کی تو میری براءت کے بارے میں تو جانتا ہی ہے۔ پھر فرمایا میری اس بات سے عبرت حاصل کرو جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اللہ کی قسم اگر اہل عرب نے ان کے قتل میں بھلائی کی تو عنقریب وہ اس کا نفع دیکھ لیں گے اور اگر انہوں نے اس میں غلطی کی تو اس کا خونی نقصان بھی دیکھ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40497]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40497، ترقيم محمد عوامة 38852)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40497 in Urdu