🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38885 ترقیم الشثری: -- 40531
٤٠٥٣١ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش عن ابي وائل قال: دخلت على عبيد الله بن زياد بالبصرة وقد اتى بجزية اصبهان ثلاثة آلاف الف، فهي موضوعة بين يديه، فقال: يا ابا وائل: ما تقول فيمن مات وترك مثل هذه؟ قال: فقلت: اعرض به: (كيف) (١) إن كانت من غلول؟ قال: ذاك شر على شر، ثم قال: يا ابا وائل! إذا انا قدمت الكوفة فاتني لعلي اصيبك بخير، قال: فقدم الكوفة، قال: فاتيت علقمة فاخبرته فقال: اما إنك لو (اتيته) (٢) قبل ان تستشيرني، لم اقل لك شيئا، فاما (إذا) (٣) استشرتني فإنه (يحق) (٤) علي ان (انصحك) (٥) ، فقال: ما احب ان لي الفين من (الفيء) (٦) وإني اعز الجند عليه، وذلك اني لا (اصيب) (٧) من دنياهم شيئا إلا اصابوا من ديني اكثر منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (فكيف).
(٢) في [ب]: (أتيتم).
(٣) في [س، ع]: (إذ).
(٤) في [ع]: (لحق).
(٥) في [ب]: (نصحه).
(٦) في [هـ]: (ألفين).
(٧) سقط من: [أ، ب]، وفي [ع]: (لو أصبنا)، وفي [جـ]: (أصابوا).

ابو وائل سے منقول ہے کہتے ہیں کہ میں عبید اللہ بن زیاد کے پاس بصرہ گیا جب کہ اس کے سامنے اصبہان کا تین لاکھ جزیہ پڑا تھا۔ ابن زیاد نے کہا اے ابو وائل اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جو اتنا ترکہ چھوڑ کر مرا ہو۔ میں نے تعریض کرتے ہوئے کہا کیا حال ہو اگر یہ خیانت کا مال ہو۔ ابن زیاد نے کہا یہ تو شرپر شر ہوا، پھر کہا اے ابو وائل جب میں کوفہ آؤں تو میرے پاس آنا ممکن ہے کہ میں تمہیں خیر پہنچاؤں، ابو وائل کہتے ہیں: اگر آپ مجھ سے مشورہ کرنے سے پہلے اسکے پاس چلے جاتے تو میں کچھ نہ کہتا، اور اب اگر مجھ سے مشورہ کر ہی بیٹھے ہو تو مجھ پر یہ حق ہے آپ کا کہ آپ کو نصیحت کروں، پس علقمہ نے فرمایا: میں پسند نہیں کرتا کہ میرے لیے دولاکھ درہم ہوں اور مجھے ایک لشکر پر عزت دی جائے۔ اور یہ اس وجہ سے کہ میں ان کی دنیا تک اتنا نہیں پہنچ سکتا جتنا وہ میرے دین کو نقصان پہنچائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40531، ترقيم محمد عوامة 38885)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40531 in Urdu