مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. في مسير عائشة وعلي وطلحة والزبير ﵃
سیدہ عائشہ، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کے سفر کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 38913 ترقیم الشثری: -- 40560
٤٠٥٦٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاعمش عن رجل قد سماه قال: شهدت يوم الجمل (فما) (١) دخلت دار الوليد إلا ذكرت يوم الجمل، (ووقع) (٢) السيوف على (البيض) (٣) ، قال: كنت ارى عليا يحمل فيضرب (بسيفه) (٤) ⦗٤٧٨⦘ (حتى) (٥) ينثني، ثم يرجع (٦) فيقول: لا تلوموني، ولوموا هذا، ثم يعود فيقومه (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فلما).
(٢) في [أ، ب]: (ودفع).
(٣) في [هـ]: (المبيض).
(٤) في [ع]: (بالسيف).
(٥) سقط من: [ب].
(٦) في [أ، ب]: زيادة (ثم يقول).
(٧) مجهول؛ لإبهام شيخ الأعمش، وسماه ابن جرير في التاريخ: (عبد اللَّه بن سنان الكاهلي).
حضرت اعمش نے ایک آدمی سے نقل کیا ہے اس کا نام بھی ذکر کیا تھا کہ میں یوم جمل کو جنگ میں حاضر ہوا تھا میں جب بھی ولید کے گھر میں داخل ہوتا ہوں یوم جمل مجھے ضرور یاد آتا ہے جس دن تلواریں خودوں پر لگ رہی تھیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو میں نے دیکھا تلوار اٹھائے ہوئے تلوار چلاتے ہوئے آگے جاتے پھر واپس لوٹتے اور کہتے مجھے ملامت نہ کرو اسے ملامت کرو پھر لوٹتے اور اسے سیدھا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40560]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40560، ترقيم محمد عوامة 38913)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40560 in Urdu