مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. باب ما ذكر في صفين
جنگ صفین کا بیان
ترقیم عوامۃ: 38999 ترقیم الشثری: -- 40650
٤٠٦٥٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن عمرو (بن مرة) (١) عن ابي وائل قال: راى في المنام ابو (ميسرة) (٢) عمرو بن شرحبيل، وكان من افضل (اصحاب) (٣) عبد الله، قال: رايت كاني ادخلت الجنة، فرايت قبابا مضروبة، فقلت: لمن هذه؟ فقيل: هذه لذي الكلاع وحوشب، (وكانا) (٤) ممن (قتل) (٥) مع معاوية يوم صفين، ⦗٥٢٠⦘ قال: قلت: (فاين) (٦) عمار واصحابه؟ (قالوا) (٧) : امامك، قلت: وكيف وقد قتل بعضهم بعضا؟ قال: (قيل) (٨) : إنهم لقوا الله فوجدوه واسع المغفرة، قال: (فقلت) (٩) : فما فعل اهل (النهر؟) (١٠) قال: فقيل (١١) : لقوا برحا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (أبو مرة)، وفي [ط]: (أبو قيس).
(٣) في [ع]: (أصخاب).
(٤) في [ع]: (وكانوا).
(٥) في [جـ]: (قتلا).
(٦) في [أ، ب]: (وأين).
(٧) في [أ، ب، جـ]: (قال).
(٨) في [أ، ب]: (فقيل).
(٩) في [ع]: (قلت).
(١٠) في [س]: (النهروان).
(١١) في [ع]: زيادة (لي).
ابو وائل کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے ایک قریبی ساتھی ابو میسرہ عمرو بن شرحبیل نے خواب دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا اور میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت گنبد والا محل ہے۔ میں نے پوچھا کہ یہ کس کا ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ ذوالکلاع اور حوشب کا ہے۔ یہ دونوں جنگ صفین میں حضرت معاویہ کی معیت میں تھے اور شہید ہوئے تھے۔ میں نے کہا عمار اور ان کے ساتھی کہاں ہیں؟ مجھے بتایا گیا کہ وہ آپ کے سامنے ہیں۔ میں نے کہا کہ ان لوگوں نے تو ایک دوسرے کو قتل کیا تھا پھر سب جنت میں کیسے آگئے۔ مجھے بتایا گیا کہ جب وہ اللہ سے ملے تو اللہ کو انہوں نے وسیع رحمت والا پایا۔ میں نے کہا کہ اہل نہرکا کیا بنا؟ مجھے بتایا گیا کہ انہیں شدت کا سامنا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40650]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40650، ترقيم محمد عوامة 38999)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40650 in Urdu