🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب ما ذكر في صفين
جنگ صفین کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 39000 ترقیم الشثری: -- 40651
٤٠٦٥١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) العوام بن حوشب قال: حدثني اسود بن مسعود عن حنظلة بن خويلد (العنزي) (٢) قال: إني لجالس عند معاوية إذ اتاه رجلان يختصمان في راس عمار، كل واحد منهما يقول: انا قتلته، قال عبد الله بن عمرو: (ليطب) (٣) به احدكما نفسا لصاحبه، فإني سمعت رسول الله ﷺ يقول:"تقتله الفئة الباغية"، فقال معاوية: الا تغني عنا مجنونك يا عمرو، فما بالك معنا؟ قال: إني معكم ولست اقاتل، إن ابي شكاني إلى رسول الله ﷺ، فقال رسول الله ﷺ:"اطع اباك ما دام حيا ولا تعصه"، فانا معكم، ولست اقاتل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أنبأنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (العصري)، والمثبت موافق لما في التاريخ الكبير ٣/ ٣٩، وسنن سعيد بن منصور ق ٢/ (١٤١)، وتهذيب التهذيب ٣/ ٥٢، وتهذيب الكمال ٧/ ٤٣٦، وتاريخ دمشق ٤٣/ ٤٢٤، وطبقات ابن سعد ٣/ ٢٥٣، وفي بعض المراجع: (العنبري والغنوي).
(٣) في [جـ، ع]: (ليطيب).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (٦٥٣٨)، والنسائي (٨٥٤٩)، وابن سعد ٣/ ٢٥٣، والبخاري في التاريخ ٣/ ٣٩، والمزي ٧/ ٤٣٧، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١٩٨، والطبراني ١٩/ (٧٥٩)، والبزار (٣٢٨١).

حضرت حنظلہ بن خویلد عنزی کہتے ہیں کہ میں حضرت معاویہ کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے پاس دو آدمی حضرت عمار کی شہادت کا دعویٰ کرتے ہوئے آئے۔ ایک کہتا تھا کہ انہیں میں نے مارا اور دوسرا کہتا تھا کہ انہیں میں نے مارا ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک کو دوسرے کے لئے دستبردار ہونا پڑے گاکیون کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمار کو ایک باغی جماعت شہید کرے گی۔ یہ سن کر حضرت معاویہ نے فرمایا کہ اے عمرو! تمہارا ہمارے بارے میں کیا خیال ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں لکن میں قتال نہیں کروں گا۔ میرے والد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میری شکایت کی تھی تو آپ نے مجھے فرمایا تھا کہ اپنے باپ کی اطاعت کرو اور جب تک زندہ ہو ان کی نافرمانی نہ کرنا۔ لہٰذا میں تمہارے ساتھ ہوں لیکن قتال نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40651]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40651، ترقيم محمد عوامة 39000)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40651 in Urdu