مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. باب ما ذكر في صفين
جنگ صفین کا بیان
ترقیم عوامۃ: 39019 ترقیم الشثری: -- 40670
٤٠٦٧٠ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب قال: حدثني غير واحد ان (قاضيا) (١) من قضاة الشام اتى عمر فقال: يا امير المؤمنين، (٢) رؤيا افظعتني، قال: ما هي؟ قال: رايت الشمس والقمر يقتتلان، والنجوم معهما نصفين، قال: فمع ⦗٥٢٦⦘ (ايتهما) (٣) كنت؟ قال: كنت مع القمر على الشمس، (٤) فقال: عمر: ﴿وجعلنا الليل والنهار آيتين فمحونا آية الليل وجعلنا آية النهار مبصرة﴾ [الإسراء: ١٢] فانطلق فوالله لا تعمل لي عملا ابدا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قاضي).
(٢) في [هـ]: زيادة (رأيت).
(٣) في [ع]: (أيهما).
(٤) في [ع]: زيادة (قال).
(٥) مجهول؛ لجهالة الراوي عن عمر.
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ مجھ سے کئی لوگوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ شام کا ایک قاضی حضرت عمر کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اے امیر المومنین میں نے ایک خواب دیکھا جس نے مجھے خوفزدہ کردیا ہے۔ میں نے دیکھا کہ سورج اور چاند باہم قتال کررہے ہیں اور ستارے آدھے آدھے دونوں کے ساتھ ہیں۔ حضرت عمر نے اس سے پوچھا کہ تم کس کے ساتھ تھے؟ میں نے کہا کہ میں چاند کے ساتھ تھا اور سورج کے خلاف لڑرہا تھا۔ حضرت عمر نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ آیَتَیْنِ فَمَحَوْنَا آیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا آیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً } پھر فرمایا کہ چلے جاؤ، میں آئندہ تمہیں کوئی کام نہیں دوں گا۔ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ جنگ صفین میں حضرت معاویہ کی معیت میں مارا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40670]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40670، ترقيم محمد عوامة 39019)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40670 in Urdu