🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما (ذكر) في الخوارج
خوارج کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 39086 ترقیم الشثری: -- 40742
٤٠٧٤٢ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا يزيد بن عبد العزيز عن عمر بن (حسيل) (١) بن سعد بن حذيفة قال: حدثنا (حبيب) (٢) ابو الحسن (العبسي) (٣) عن ⦗٥٦٦⦘ ابي البختري قال: دخل رجل المسجد فقال: لا حكم إلا لله، (ثم قال آخر: لا حكم إلا لله، قال: فقال علي: لا حكم إلا لله) (٤) ، ﴿إن وعد الله حق ولا يستخفنك الذين لا يوقنون﴾ [الروم: ٦٠] ، فما تدرون ما يقول هؤلاء؟ يقولون: لا إمارة، ايها الناس، إنه لا يصلحكم إلا امير: بر او فاجر، قالوا: هذا البر قد عرفناه، فما بال الفاجر؟ فقال: يعمل (المؤمن) (٥) (ويملى) (٦) للفاجر، ويبلغ الله الاجل، (وتامن) (٧) سبلكم، (وتقوم) (٨) اسواقكم، (ويقسم) (٩) فيئكم ويجاهد عدوكم ويؤخذ (الضعيف) (١٠) من القوي -او قال: من الشديد- منكم (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حسبل).
(٢) في [ع]: (أحبيب).
(٣) في [ع]: (العنبسي).
(٤) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٥) في [ع]: (للمؤمن).
(٦) في [ع]: (ويملأ).
(٧) في [ع]: (ويأمن)، وفي [هـ]: (نأمن).
(٨) في [ب]: (ويقوم).
(٩) في [ع]: (ويجبا).
(١٠) في [أ، ب، ع]: (للضعيف).
(١١) منقطع؛ أبو البختري لا يروي عن علي.

حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر فرمایا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے اور وہ لوگ آپ کو حقیر نہ سمجھیں جو ایمان نہیں رکھتے۔ کیا تم جانتے ہو کہ یہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟ یہ کہہ رہے ہیں کہ امارت نہیں ہے۔ اے لوگو! تمہارے لئے امیر کا ہونا ضروری ہے، خواہ وہ نیک ہو یا فاسق۔ لوگوں نے کہا کہ نیک امیر کو تو ہم نے دیکھ لیا۔ فاسق کیسا ہوتا ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مومن عمل کرتا ہے اور فاجر کو ڈھیل دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ مدت تک پہنچاتا ہے، تمہارے راستے مامون ہیں، تمہارے بازار قائم ہیں، تمہارا مال غنیمت تقسیم کیا جاتا ہے، تمہارے دشمن سے جہاد کیا جاتا ہے۔ ضعیف کا حق قوی سے لے کر اسے دلایا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40742، ترقيم محمد عوامة 39086)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40742 in Urdu