مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما (ذكر) في الخوارج
خوارج کا بیان
ترقیم عوامۃ: 39087 ترقیم الشثری: -- 40743
٤٠٧٤٣ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا يزيد بن عبد العزيز قال: حدثنا إسحاق بن راشد عن الزهري عن ابي سلمة بن عبد الرحمن والضحاك بن قيس عن ابي سعيد الخدري قال: (بينا) (١) رسول الله ﷺ يقسم مغنما يوم (خيبر) (٢) ، فاتاه رجل من بني تميم يقال: له ذو الخويصرة، فقال: يا رسول الله اعدل، فقال:"هاك! لقد خبت وخسرت إن لم اعدل"، فقال عمر: دعني يا رسول الله اقتله، فقال:"لا، إن لهذا اصحابا يخرجون عند اختلاف من الناس، يقراون القرآن لا ⦗٥٦٧⦘ يجاوز حناجرهم، (يمرقون) (٣) من الدين كما (يمرق) (٤) السهم من الرمية، تحقرون صلاتكم مع صلاتهم، وصيامكم مع صيامهم، آيتهم رجل منهم كان يده ثدي المراة، وكانها بضعة تدردر"، قال: فقال ابو سعيد: (فسمع) (٥) اذني من رسول الله ﷺ يوم حنين وبصر عيني مع علي حين قتلهم، ثم استخرجه فنظرت إليه (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بينما).
(٢) كذا في النسخ، وفي آخر الخبر قال: (حنين).
(٣) في [ع]: (يمزقون).
(٤) في [ع]: (يمزق).
(٥) في [ط، هـ]: (فسمعت)، وفي [أ، ب]: (سمعت).
(٦) حسن؛ إسحاق بن راشد صدوق، أخرجه بنحوه البخاري (٦١٦٣)، ومسلم (١٠٦٤)، وأحمد (١١٦٢١)، ورواه ابن أبي عاصم في السنة (٩٢٣) من طريق المؤلف.
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان حنین کا مال غنیمت تقسیم فرما رہے تھے کہ بنو تمیم کا ایک آدمی آیا جسے ذوخویصرہ کہا جاتا تھا۔ اس نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! انصاف کیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ تیرا ناس ہو، اگر میں انصاف نہ کروں تو مریی ناکامی اور نامرادی میں کیا شک ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیجئے، میں اسے قتل کردوں۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں، اس کے کچھ ساتھی ہیں جو لوگوں کے اختلاف کے وقت ظاہر ہوں گے۔ یہ لوگ قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔ تم ان کی نماز کے سامنے اپنی نماز کو حقیر سمجھو گے، تم ان کے روزے کے سامنے اپنے روزے کو حقیر سمجھو گے۔ ان کی نشانی یہ ہوگی کہ ان میں عورت کے پستان جیسے ہاتھ والا ایک آدمی ہوگا، جو گوشت کے ٹکڑے کی طرح لٹک رہا ہوگا۔ حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ اس بات کو حنین کے دن میرے کانوں نے سنا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ خوارج کے خلاف جنگ میں میری آنکھوں نے دیکھا کہ اس کو نکالا گیا اور میں نے اس علامت والے شخص کو دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40743، ترقيم محمد عوامة 39087)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40743 in Urdu