مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. السجدة يقرؤها (الرجل) ومعه قوم لا يسجدون حتى يسجد
اگر کوئی آدمی آیت سجدہ کی تلاوت کرے اور لوگ اس کے پاس موجود ہوں تو وہ اس وقت تک سجدہ نہیں کریں گے جب تک وہ خود سجدہ نہیں کر لیتا
ترقیم عوامۃ: 4396 ترقیم الشثری: -- 4425
٤٤٢٥ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن زيد بن اسلم ان غلاما (قرا) (١) عند النبي ﷺ السجدة فانتظر الغلام النبي ﷺ ان يسجد فلما لم يسجد قال: يا رسول الله اليس في هذه السورة سجدة؟ قال:"بلى ولكنك كنت إمامنا فيها فلو سجدت لسجدنا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) مرسل.
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن ابن عجلان ، عن زيد بن اسلم ، ان غلاما قرا عند النبي صلى الله عليه وسلم السجدة فانتظر الغلام النبي صلى الله عليه وسلم ان يسجد فلما لم يسجد، قال: يا رسول الله اليس في هذه السورة سجدة، قال:" بلى ولكنك كنت إمامنا فيها فلو سجدت لسجدنا"
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ ایک لڑکے نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیت سجدہ کی تلاوت کی۔ اس نے انتظار کیا کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ فرمائیں۔ جب آپ نے سجدہ نہ کیا تو وہ کہنے لگا یا رسول اللہ! کیا اس سورت میں سجدہ نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا اس سورت میں سجدہ تو ہے۔ البتہ تم اس بارے میں ہمارے امام تھے۔ اگر تم سجدہ کرتے تو ہم بھی سجدہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4425، ترقيم محمد عوامة 4396)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 4425 in Urdu