مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
40. التخفيف في الصلاة من كان يخففها
جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 4703 ترقیم الشثری: -- 4741
٤٧٤١ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل عن ابيه قال: كان يصلي خلف ابي هريرة قال: وكانت (صلاته) (١) نحوا من صلاة قيس يتم الركوع والسجود ويجوز قال: فقيل لابي هريرة: هكذا كانت صلاة رسول الله ﷺ؟ قال: نعم واجوز (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (صلاة).
(٢) مجهول؛ لجهالة والد إسماعيل، وأخرجه أحمد (٩٦٣٧) والحميدي (٩٨٧) والبيهقي ٣/ ١١٦.
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ ان کے والد (ابو خالد) حضرت ابوہریرہ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ کی نماز حضرت قیس کی نماز کی طرح تھی، وہ رکوع و سجود تو پوری طرح کرتے تھے لیکن نماز کو مختصر رکھتے تھے۔ اس بارے میں حضرت ابوہریرہ سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز ایسی تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ ایسی تھی بلکہ اس سے بھی زیادہ مختصر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4741، ترقيم محمد عوامة 4703)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 4741 in Urdu