مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
61. من كان لا يتوضأ مما مست النار
جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا
ترقیم عوامۃ: 529 ترقیم الشثری: -- 529
٥٢٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان قال: حدثنا ابو عون عن عبد الله بن شداد قال: سمعت ابا هريرة يحدث مروان: قال توضا مما مست النار، فارسل مروان إلى ام سلمة، (يسالها) (١) فقالت: نهش رسول الله ﷺ عندي كتفا، ثم خرج إلى الصلاة ولم يمس ماء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، خ، د، هـ]: (فسألها).
(٢) صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٦٤٤) والطحاوي ١/ ٣٩ والنسائي في الكبرى (٦٦٥٦).
حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے مروان کو یہ حدیث سنائی کہ آگ پر پکائی گئی چیز کھانے کے بعد وضو کرو۔ مروان نے حضرت ام سلمہ کے پاس پیغام بھیج کر یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا ”ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے گھر میں شانے کا گوشت کھایا پھر آپ نماز کے لئے تشریف لے گئے اور پانی کو چھوا تک نہیں“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 529، ترقيم محمد عوامة 529)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 529 in Urdu