🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. باب ما يجزيه من الدعاء عند العجز عن قراءة فاتحة الكتاب
باب: جو شخص (نماز میں) سورة فاتحہ نہ پڑھ سکتا ہو اس کے لیے کون سی دعا کو پڑھ لینا کافی ہوگا؟
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1184 ترقیم الرسالہ : -- 1198
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ الأَنْطَاكِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، وَسُئِلَتْ عَنْ آيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ، فَقَالَتْ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الم {1} اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ {2} نزل عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلَى قَوْلِهِ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ إِلَى قَوْلِهِ آمَنَّا بِهِ سورة آل عمران آية 1ـ7، فَإِذَا رَأَيْتُمْ أُولَئِكَ فَهُمُ الَّذِينَ سَمَّاهُمُ اللَّهُ فَاحْذَرُوهُمْ" .
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو سنا، ان سے قرآن کی ایک آیت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے یہ پڑھا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے آغاز کرتی ہوں، جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے، الم، اللہ تعالیٰ کی ذات وہ ہے، جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، وہ حی اور قیوم ہے، اس نے تم پر کتاب نازل کی ہے۔ یہ آیت یہاں تک ہے: وہ لوگ اس کی پیروی کرتے ہیں، جو اس میں متشابہ ہیں، تاکہ وہ فتنہ تلاش کریں اور اس کی تاویل تلاش کریں، حالانکہ اس کی تاویل کو صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور جن لوگوں کو علم میں رسوخ حاصل ہوتا ہے، وہ یہ کہتے ہیں: ہم اس پر ایمان لائے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو، تو یہ وہی لوگ ہوں گے، جن کا ذکر اللہ نے کیا ہے، تو تم ان سے بچو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1198]
ترقیم العلمیہ: 1184
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4547، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2665، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 73، 76، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4598، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2993، 2994، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 147، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 47، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 492، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1198، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24847»

الحكم على الحديث: صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عبد الجبار بن الورد القرشي، أبو هشام
Newعبد الجبار بن الورد القرشي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥محمد بن أبي الخصيب الأنطاكي
Newمحمد بن أبي الخصيب الأنطاكي ← عبد الجبار بن الورد القرشي
ثقة
👤←👥العباس بن محمد الدوري، أبو الفضل
Newالعباس بن محمد الدوري ← محمد بن أبي الخصيب الأنطاكي
ثقة حافظ
👤←👥إسماعيل بن محمد الصفار، أبو علي
Newإسماعيل بن محمد الصفار ← العباس بن محمد الدوري
ثقة