🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب استقبال القبلة فى الخلاء
باب: بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف رخ کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 167 ترقیم الرسالہ : -- 171
نا إسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: عَجِبْتُ لِقَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَنَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: وَمَا قَالا؟ قُلْتُ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ :" لا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلا تَسْتَدْبِرُوهَا" . وَقَالَ وَقَالَ نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ مَذْهَبًا مُوَاجِهَ الْقِبْلَةِ" فَقَالَ: أَمَّا قَوْلُ أَبِي هُرَيْرَةَ فَفِي الصَّحْرَاءِ:" إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى خَلْقًا مِنْ عِبَادِهِ يُصَلُّونَ فِي الصَّحْرَاءِ فَلا تَسْتَقْبِلُوهُمْ وَلا تَسْتَدْبِرُوهُمْ، وَأَمَّا بُيُوتِكُمْ هَذِهِ الَّتِي يَتَّخِذُونَهَا لنَّتْنِ فَإِنَّهُ لا قِبْلَةَ لَهَا". عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ وَهُوَ عِيسَى بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عیسیٰ بن ابوعیسیٰ بیان کرتے ہیں: میں نے امام شعبی سے یہ کہا: مجھے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول، اور نافع کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کردہ روایت، پر بڑی حیرت ہوتی ہے۔ امام شعبی نے دریافت کیا: ان دونوں حضرات نے کیا بات بیان کی ہے؟ تو میں نے جواب دیا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تو یہ فرماتے ہیں: (قضائے حاجت کے وقت) قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ نہ کرو۔ جبکہ نافع نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا: آپ قضائے حاجت کے لیے بیت الخلا تشریف لے گئے، جس کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔ تو امام شعبی نے یہ بات ارشاد فرمائی: جہاں تک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کا تعلق ہے، تو وہ صحرا کے بارے میں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو صحرا میں نماز ادا کرتے ہیں، تو تم لوگوں کو استنجا کرتے ہوئے ان کی طرف رخ یا پیٹھ نہیں کرنی چاہیے، لیکن جہاں تک گھروں میں بنائے جانے والے بیت الخلا کا تعلق ہے، تو ان میں قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 171]
ترقیم العلمیہ: 167
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 446، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 171»
«قال الدارقطني: عيسى بن أبى عيسى هو الحناط وهو عيسى بن ميسرة ؛ وهو ضعيف»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥نافع مولى ابن عمر، أبو عبد الله
Newنافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت مشهور
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← نافع مولى ابن عمر
صحابي
👤←👥عيسى بن أبي عيسى الغفاري، أبو محمد، أبو موسى
Newعيسى بن أبي عيسى الغفاري ← أبو هريرة الدوسي
متروك الحديث
👤←👥حاتم بن إسماعيل الحارثي، أبو إسماعيل
Newحاتم بن إسماعيل الحارثي ← عيسى بن أبي عيسى الغفاري
ثقة
👤←👥موسى بن داود الضبي، أبو عبد الله
Newموسى بن داود الضبي ← حاتم بن إسماعيل الحارثي
ثقة
👤←👥العباس بن محمد الدوري، أبو الفضل
Newالعباس بن محمد الدوري ← موسى بن داود الضبي
ثقة حافظ
👤←👥إسماعيل بن محمد الصفار، أبو علي
Newإسماعيل بن محمد الصفار ← العباس بن محمد الدوري
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 171 in Urdu