سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
2. باب صلاة النبى صلى الله عليه وسلم فى الكعبة واختلاف الروايات فيه
باب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا ‘ اس بارے میں منقول روایات میں اختلاف
ترقیم العلمیہ : 1723 ترقیم الرسالہ : -- 1747
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثنا خَالِدٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ، ثُمَّ خَرَجَ وَبِلالٌ خَلْفَهُ، فَقُلْتُ لِبِلالٍ: هَلْ صَلَّى؟ قَالَ: لا، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ دَخَلَ فَسَأَلْتُ بِلالا: هَلْ صَلَّى؟ قَالَ: نَعَمْ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، اسْتَقْبَلَ الْجَزَعَةَ وَجَعَلَ السَّارِيَةَ الثَّانِيَةَ عَنْ يَمِينِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے، میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (خانہ کعبہ کے اندر) نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پھر خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، میں نے پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت ادا کی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت کے تنے کی طرف رخ کیا تھا اور دوسرے ستون کو اپنے دائیں طرف رکھا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1747]
ترقیم العلمیہ: 1723
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 397، 468، 504، 505، 506، 1167، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1329، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2942، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1492، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2942، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2220، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 5866، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 691، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3063، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3851،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 149، 709، 710، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1747، 1748، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4550»
الرواة الحديث:
عبد الله بن عمر العدوي ← بلال بن رباح الحبشي