علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
13. باب استقراض الوصي من مال اليتيم
باب یتیم کے مال میں سے وصی کا قرض کے طورپر کچھ لینا
ترقیم العلمیہ : 1957 ترقیم الرسالہ : -- 1982
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ وَابْنَتُهَا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهَا مَسَكَتَانِ غَلِيظَتَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ:" هَلْ تُعْطِينَ زَكَاةَ هَذَا؟"، قَالَتْ: لا، قَالَ:" فَيَسُرُّكِ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللَّهُ بِسُوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ؟"، قَالَ: فَخَلَعَتْهُمَا، وَقَالَتْ: هُمَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنی صاحبزادی کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ہاتھ میں سونے سے بنے ہوئے دو کنگن تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے اس کی زکوٰۃ ادا کی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ بات پسند کرو گی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: اس نے ان دونوں کو اتار دیا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ اللہ اور اس کے رسول کی نذر ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1982]
ترقیم العلمیہ: 1957
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2481، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2270، 2271، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1563، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 637، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7644، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1961، 1982، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6778، 7020، 7058، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7065، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10256»
«قال الشيخ الألباني: حسن، قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2481»
«قال الشيخ الألباني: حسن، قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2481»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 1982 in Urdu
شعيب بن محمد السهمي ← عبد الله بن عمرو السهمي