سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
5. باب ما جاء فى صيام التطوع والخروج منه قبل تمامه
باب: نفلی روزہ رکھنے اور مکمل ہونے سے پہلے چھوڑ دینے کے بارے میں کیا کہا گیا؟
ترقیم العلمیہ : 2207 ترقیم الرسالہ : -- 2236
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ الْمِنْقَرِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا، فَيَقُولُ:" هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ غَدَاءٍ؟"، فَإِنْ قُلْنَا: نَعَمْ، تَغَدَّى، وَإِنْ قُلْنَا: لا، قَالَ:" إِنِّي صَائِمٌ"، وَإِنَّهُ أَتَانَا ذَاتَ يَوْمٍ وَقَدْ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ وَقَدْ خَبَّأْنَا لَكَ، فَقَالَ:" أَمَا إِنِّي أَصْبَحْتُ صَائِمًا فَأَكَلَ" . وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لاتے اور دریافت کرتے: ”کیا تمہارے پاس کھانے کے لیے کچھ ہے؟“ اگر ہم جواب دیتے: جی ہاں! تو آپ وہ کھا لیتے اور اگر ہم عرض کرتے: جی نہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ ایک مرتبہ آپ ہمارے ہاں تشریف لائے، تو ہمیں تحفہ کے طور پر (حیس) بھیجا گیا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں تحفے کے طور پر حیس دیا گیا ہے، جو میں نے آپ کے لیے سنبھال کے رکھا ہے، تو آپ نے فرمایا: ”میں نے تو صبح روزے کی نیت کی تھی۔“ لیکن پھر آپ نے اسے کھا بھی لیا۔ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2236]
ترقیم العلمیہ: 2207
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1154، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2141، 2143، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3628،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2326، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2455، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 733، 734، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1701، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8009، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2232، 2233، 2236، 2237،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 190، 191 وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24857، والترمذي فى "الشمائل"، 182، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7364»
«قال الدارقطني: صححه، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 230)»
«قال الدارقطني: صححه، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 230)»
الحكم على الحديث: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 2236 in Urdu
عائشة بنت طلحة القرشية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق